اقلیتی ریزرویشن منسوخی کے فیصلے کے خلاف ایکتا سنگھٹنا کا احتجاجی قدم "وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش"۔

 
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اقلیتی ریزرویشن منسوخ کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کے مطالبے پر ایکتا سنگھٹنا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے رہائشی ڈپٹی کلیکٹر مہیش چودھری کے توسط سے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر جناب دیویندر فڈنویس کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا
میمورنڈم کے کنوینر فاروق شیخ کی قیادت میں پیش کیا گی دستوری حدود میں مطالبہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ سماجی انصاف کے اصولوں اور بھارتی آئین کی بنیادی روح کے منافی ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق مہاراشٹر میں اقلیتوں کی آبادی خاصی تعداد میں ہے، جبکہ مختلف سرکاری رپورٹس کے مطابق ان کی تعلیمی ترقی ریاستی اوسط سے کم ہے۔ ایسی صورتِ حال میں دیا گیا ریزرویشن کسی قسم کی مراعات نہیں بلکہ آئین کے تحت کی گئی مثبت کارروائی ہے۔ تنظیم نے آئینِ ہند کے دفعات 14، 15(4)، 15(5)، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظرِ ثانی کی جائے، اسے معطل کیا جائے، ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جائے۔
تنظیم کے کنوینر فاروق شیخ نے واضح انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت جمہوری اور پُرامن ریاست گیر تحریک شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت رِٹ پٹیشن دائر کر کے قانونی جدو جہد بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر پیش کیے گئے وفد میں کارپوریٹر شعیب کھاٹک، مفتی خالد، حافظ عبد الرحیم پٹیل، متین پٹیل، انور صیقلگر، شکیل سر، وسیم چودھری، عبدالرزاق پٹیل، سلیم انعامدار، مظہر پٹھان اور عارف دیشمکھ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔آخر میں فاروق شیخ نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ سماجی ہم آہنگی، برابری اور انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے مثبت فیصلہ لیا جائے تاکہ کسی بھی طبقے میں بے چینی اور عدم اطمینان کی فضا پیدا نہ ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔