اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، جلگاؤں میں بارویں جماعت کے لئے الوداعی تقریب۔۔


جلگاؤں، ( عقیل خان بیاولی) اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، سالار نگر، میں جونیئر کالج کے طلبہ کے لیے ایک شاندار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد پُروقار ماحول میں کیا گیا۔ آغاز سید کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا صدارت سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کی۔ اس موقع پروفیسر ایس ایم ظفر، عبدالرشید شیخ، اعجاز ملک ،عبدالنبی باغبان، آصف اقبال شاہ، وسیم چودھری ،الیاس باغبان عرفان عبدالکریم سالار، اور رمیس امین الدین شیخ تھے آغاز مہمانوں کے استقبال سے ہوا۔ نظامت حنا اقبال شاہ نے خوش اسلوبی اوراعتماد کے ساتھ انجام دی۔ اس موقع کے کلیدی مقرر صدر اقراء عبدالکریم سالار تھے، معزز مہمان کے ساتھ ساتھ معلم نورمحمد شیخ کو بھی اسٹاف ممبران کی جانب سے گل پوشی و تہنیت کی گئی۔ جونیئر کالج انچارج نور محمد نے پروگرام کے مقاصد و اغراض بیان کرتے ہوئے طلبہ کو نظم و ضبط، محنت اور مستقل مزاجی کی تلقین کی۔اس موقع پر الوداعی نغمہ پیش کیا گیا جس نے محفل کو جذباتی بنا دیا۔ طلبہ میں حسن خان، منہاج شیخ اور ہدا پٹیل نے جونیئر کالج کی یادوں پر مبنی پُرخلوص تقاریر پیش کیں۔ تقریب سے مختلف معزز شخصیات نے خطاب کیا عبدالرشید شیخ۔نے طلبہ کو محنت اور ایمانداری کو زندگی کا اصول بنانے کی نصیحت کی پروفیسر ایس ایم ظفر نے طلبہ کو بورڈ کے سوالیہ پرچے حل کرنے اور اعتماد کے ساتھ امتحان دینے کا مشورہ دیا۔ اعجاز عبدالغفار ملک نے مختلف کریئر کے مواقع پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو شاہین بننے کی تلقین کی جو بلند پرواز کرتا ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے جونیئر کالج کے فاؤنڈیشن بیچ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے اسٹاف ممبران اور جونیئر کالج کے اساتذہ کی خدمات کو سراہا شیخ عظیم، سہیل شیخ، اور ثنا مس کو تہنیت پیش کی۔
آخر میں مختلف تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے۔ انٹرنیشنل اولمپیاڈ . ریاستی سطح کے کوئز مقابلے۔یومِ ریاضی (رنگولی و دیوار سجاوٹ)ایجوکیشن مقابلہ۔ڈرائنگ گریڈ امتحان ۔فٹبال ٹیم سرٹیفکیٹس۔‌ اختتام پر صدرِ محفل عبدالکریم سالار نے نہایت جامع خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو قیمتی مشورے دیے اور کامیابی کا مؤثر منتر پیش کیا۔‌یہ الوداعی تقریب خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور تمام شرکاء کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑ گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔