سید شاہ صفی اللہ علوی افروز کی شادی، پٹیل پیالیس بیدر میں ولیمہ کی پُروقار تقریب۔


بیدر : 10/ فروری (نامہ نگار) سعادت خاندان کے چشم و چراغ سید شاہ صفی اللہ علوی افروز بی ای (ای سی ای) سافٹ ویئر انجینئر (حیدرآباد) کا عقدِ نکاح حیدرآباد میں بصد مسرت جناب محمد سعیدالرحمن سلمان فاروقی (ڈائریکٹر، سینٹ اویس سنچری ہائی اسکول، اولڈ ملک پیٹ، حیدرآباد) کی دخترِ نیک اختر کے ساتھ انجام پایا۔ بعد ازاں کل پیر 9 فروری کو پٹیل پیالیس بیدر میں ولیمہ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہر و ضلع کی معزز و ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ولیمہ کی اس تقریب میں علمائے کرام، مشائخین عظام، سجادگان و متولیان، ڈاکٹرس، انجینئرس، کنٹریکٹرس، ایڈوکیٹس،صحافی۔ تاجرین، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود رہی، جنہوں نے دولہا اور اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر دولہا کے والد سید شاہ کلیم اللہ علوی راشد (ٹیکس کنسلٹنٹ) نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا، جبکہ تقریب کی سرپرستی جناب سید شاہ مظہر اللہ علوی و جناب سیدشاہ عزیز اللہ علوی سجادہ نشین نے فرمائی۔مرحوم جناب سید شاہ اسد اللہ علوی سجادہ نشین فیملی نے تمام مہمانوں کا خرمقدم کیا۔
آخر میں دولہا اور دلہن کے لیے خوشحال ازدواجی زندگی، خیر و برکت، باہمی محبت، دینی و دنیاوی کامیابی اور درازیِ عمر کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔