اے پی سی آر شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور عوامی بیداری کی سرگرمیوں کو تیز کر رہی ہے۔۔اپریل میں آرٹیفیشیل انٹیلیجینسی پر ورکشاپ : شیخ شفیع احمدڈاکٹر ماجد داغی ، ڈاکٹر سمیر پٹیل ، محمد جیلانی و دیگر۔


کلبرگی 10 / فروری بنیادی حقوق و فرائض اور آئین و جمہوریت کے موضوع پر سینئر سول جج سرینیواس ناؤلے اور ایڈوکیٹ سویتا گری کے خطاب کے بعد ہدایت سنٹر سنگتراش واڑی گلبرگہ میں ممتاز آر ٹی آئی ایکٹویسٹ (RTI Activist) جناب شیخ شفیع احمد اسٹیٹ کوآرڈینیٹر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 13 ڈسمبر 2025 کو اے پی سی آر کمیٹی کی تشکیلِ جدید عمل میں آئی تھی اور آج دستورِ ہند کے اہم ترین بنیادی آرٹیکلز سے واقفیت کے ساتھ اس کمیٹی کا اولین اور کامیاب اجلاس منعقد ہوا ۔ انہوں نے کہاں کہ آج قانون کا موضوع " ٹاک آف دی ٹاؤن" ہے ۔ شیخ شفیع احمد نے بتایا کہ قانون کی بنیادوں اور اہم آرٹیکلز کی آسانی سے جانکاری کے لیے ہم نے 17 سلائٹس تیار کئے ہیں جس پر ہماری ضلعی صدر شریمتی سویتا گری ایک وضاحتی لکچر تیار کیا ہے جس سے عوام میں قانون سے متعلق بیداری پیدا ہوگی ۔ انہوں نے بتایا ہمارے اجلاس ہر دو تین ماہ میں سلسلہ وار ہوتے رہینگے اور اس دوران آر ٹی آئی ورکشاپ بھی منعقد ہونگے ۔شیخ شفیع احمد نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں آرٹیفیشیل انٹیلیجینسی پر ورکشاپ کا انعقاد بھی زیرِ غور ہے ۔ ان مذکورہ پروگرامس کے لئے اجتماعات کا انعقاد اور عوام میں قانون سے متعلق بیداری ایک انتہائی کَٹِھن اور دشوارکن معاملہ ہے تاہم ہماری کمیٹی اس سلسلہ میں پابندِ عہد ہے ۔ اس موقع پر ممتاز صحافی جناب سید عمران اردو پی این این ٹی وی کی جانب سے لی گئی تصویر میں ڈاکٹر ماجد داغی ایڈوائزر اے پی سی آر ، ڈاکٹر سمیر پٹیل نائب صدر، محمد جیلانی، بنڈو پٹنائک، قمر جنید، چندر کانت اور دیگر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اے پی سی آر علاقہ کلیان کرناٹک میں شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس خصوص میں عوامی بیداری کی سرگرمیوں کو تیز کر رہی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔