کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں گائیڈ شعبہ کی جانب سے چنتن دیوس کا انعقاد۔
کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں گائیڈ شعبہ کی جانب سے چنتن دیوس کا انعقاد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمنِ خدمتِ خلق کے زیرِ انتظام کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج، جلگاؤں میں مورخہ 22 فروری 2026 کو اسکاؤٹ و گائیڈ تحریک کے بانی بیڈن پاول اور لیڈی بیڈن پاول کی یومِ پیدائش کے موقع پر “چنتن دیوس” منایا گیا۔ پروگرام پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ صدارتی خطاب میں موصوفہ نے طلبہ کی زندگی میں اخلاقی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کردار سازی کو تعلیم کا بنیادی مقصد قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر معلمہ شکیلہ شیخ نے بیڈن پاول اور لیڈی بیڈن پاول کی جانب سے وضع کردہ گائیڈ تحریک کے قواعد، اصول اور نصب العین پر مفصل اظہارِ خیال کیا۔ پروگرام کے دوران بی۔پی۔6 کے تحت جسمانی ورزش کے عملی اسباق بھی کرائے گئے تاکہ طالبات میں نظم و ضبط، صحت مندی اور عملی تربیت کو فروغ دیا جا سکے۔
تقریب کی کامیابی کے لیے معلمات جمیلہ شیخ، ثمینہ شیخ اور رضوانہ سید نے خصوصی محنت کی۔ نظامت کے فرائض نازیہ شیخ نے انجام دیے جبکہ اظہارِ تشکر ثمینہ شیخ نے پیش کیا۔
Comments
Post a Comment