وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹرجی ایم مومن ویمنس کالج، بھیونڈی کی طالبہ الفضا کو مہندی کمپٹیشن میں اول انعام۔۔
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بزم احباب فاؤنڈیشن ممبئی اور شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ممبئی یو نیورسٹی کیمپس میں اردو جلسہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ان مقابلوں میں انٹر کالجیٹ مہندی کمپٹیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں عروس البلاد ممبئی،بھیونڈی اور دیگر شہروں سے طالبات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔اس مہندی کمپٹیشن میں وائی سی ایم او یو ناسک کے زیر اہتمام جاری جی ایم مومن ویمنس کالج اسٹڈی سینٹر،بھیونڈی کی بی اے سال سوم کی طالبہ خان الفضا آفتاب نے حصہ لیا اور اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے کمپٹیشن کا اول انعام حاصل کیا۔ طالبہ کی رہنمائی صوفیہ مومن صاحبہ نے کی ۔اس نمایاں کامیابی پرکے ایم ای سوسائٹی کے جملہ عہدیداران و اراکین،،پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری،وائی سی ایم او یوا سٹڈی سینٹر کی انچارج صفا آغا، کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور تمام اسٹاف کی جانب سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment