ظہیر آباد میں جی آئی او کا "حیاء تزکیہ باطن" انعامات تقسیم پروگرام پاکدامنی عورت کا زیور محترمہ ناصرہ خانم ودگر کا خطاب۔


ظہیر آباد ۔ 11/فروری (نمائندہ)گرلز اسلامک آرگنائزیشن ظہیرآباد یونٹ میڈیا سیکریٹری طوبی ارم نے بتایاکہ حیاء تزکیہ باطن کے ضمن میں ایک مہم چلائی گئی جس کے اختتام پر مختلف مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد عمل میں لایاگیا بعد ازاں مقابلہ کے کامیاب طالبات کو مہمان خصوصی محترمہ ناصرہ خانم سابق رکن مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند ودیگر کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیاء عفت وپاکدامنی عورت کا زیور ہے انھوں نے تمام کو مبارکباد دیتے ہوئے نصیحت کی کہ کبھی اپنی پاکدامنی پر آنچ نہ انے دیں مضمون نویسی انعام اول دوم سوم ناظمین بیگم حائفہ خانم انشرا فاطمہ چارٹ تیاری میں نوشین فاطمہ عائشہ فاطمہ صبیحہ ترانہ مقابلہ میں شافعیہ انجم اسراا فاطمہ سمع فاطمہ اور ترغیبی انعامات ماہین بیگم عزالہ ہدی' کو دیئے گئے اس پروگرام کا آغاز افشاں بیگ کی تلاوت وترجمانی سے ہوا افتتاحی کلمات یونٹ صدر انشرا نبیلہ نے پیش کیں جی آئی او کاتعارف یونٹ سیکریٹری سیدہ سعدیہ تمکین نے پیش کیا اس کے بعد طوبی’ ارم میڈیا انچارج, محمد قیصر غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر اباد نارتھ نے تقاریر پیش کی محترمہ ہاجرہ بیگم ضلعی ناظمہ سنگاریڈی مغرب محترمہ ہما تنویر مقامی ناظمہ شعبہ خواتین نارتھ  محترمہ منہاج ناظمہ مقامہ ناظمہ ساؤتھ محترمہ سمعیہ لطیفی اسٹیٹ سیکرٹری حلقہ تلنگانہ نے بھی اظہار خیال کیا مقابلوں میں 80 طالبات نے شرکت کی جی ائی او کے ممبرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔