بندھوا مزدوری کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر نمایاں خدمات کا اعتراف۔
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) بندھوا مزدوری (کوتھ اڈیمائی) کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر، ضلع تروپتّور کے وانیمباڈی ریونیو ڈویژن کی ریونیو ڈویژنل آفیسر محترمہ اجیتھا بیگم کو ریاستی سطح پر اعزاز سے نوازا گیا۔
محترمہ اجیتھا بیگم نے اپنے ریونیو ڈویژن میں بندھوا مزدوروں کی بازیابی اور بحالی کے لیے نہایت مؤثر اور مثالی خدمات انجام دیں۔ ان کی انہی قابلِ ستائش خدمات کے اعتراف میں، حکومتِ تمل ناڈو کے معزز وزیرِ محنت جناب سی۔ وی۔ گنیشن نے انہیں ریاستی سطح پر ایوارڈ پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔
یہ اعزاز ضلع تروپتّور کے لیے فخر کی بات ہے اور بندھوا مزدوری کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Comments
Post a Comment