حضرت عمر مدنی کے ١٢٣٤ ویں عرس مبارک کے موقع، حضرت کی شانِ باصفت میں نذرانہء عقیدت۔ منقبت۔۔ازقلم : عثمان جوہری۔جلگاؤں مہاراشٹر۔۔
حضرت عمر مدنی کے ١٢٣٤ ویں عرس مبارک کے موقع، حضرت کی شانِ باصفت میں نذرانہء عقیدت۔ منقبت۔۔
ازقلم : عثمان جوہری۔جلگاؤں مہاراشٹر۔۔
قطبِ زماں تلمیذِ ابو حنیفہ و حسن شیبان ماہرِ شیخ الحدیث کاملِ معرفت و عرفاں سلسہء ظاہر و باطن کے واقفِ رموز و آسرا حضرت عمر مدنی کے ١٢٣٤ ویں عرس مبارک کے موقع ٨ فروری تا ١٢ فروری ٢٠٢٦ کے موقع پر حضرت کی شانِ باصفت میں نذرانہء عقیدت۔ صوفی شاعر، حکیم، رفیق امت ہمدرد ملت حضرت عثمان جوہری کی منقبت عاشقان اہل بیت اہل قریش بزرگانِ دین کی نزر۔
انتخاب عقیل خان بیاولی جلگاؤں خاندیش مہاراشٹر ۔
خریدا عشق کا سودا دیا ہم نے نذرانہ
قلندر مستِ پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
شراب معرفت پی کر ہی تو مخمور رہتے ہیں
انھیں کا نام لیتے ہیں دکھوں سے دور رہتے ہیں
عمر مدنی کی مہ پی کر ہی تو مسرور رہتے ہیں
نظر کی پاک بازی کا نظر آتا ہے نذرانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
مئے وحدت کا ساغر ہے طہور عشق الااللہ
ہے آدم سے حضورپاک نور عشق الااللہ
اسی کامل نظر کا ہے ظہور عشق الااللہ
نگاہوں سے پلاکر وہ بنا دیتے ہیں دیوانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
کمال در نظر حاصل محی الدین مقصد را
شفاعت من معین الدین کامل دین مقصد را
. مثال ِ شاہ عارف شیخ بدرالدین مقصد را
حقیقت نور عرفاں میں کہاں ہے کوئی افسانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
ادب کی منزلوں پر جب محبت ناز کرتی ہے
نگاہ معرفت بیعت طریقت ناز کرتی ہے
بصد تسلیم سجدوں میں شریعت ناز کرتی ہے
بہ گرد روئے شمع جب ہوا قربان پروانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
ترے تقوے کی زینت ذکرِ حق قرباں فنا فی اللہ
فدائے دین من خواجہ صفت سلطاں فنا فی اللہ
تصوف علم خالص مائلِ عرفاں فنا فی اللہ
فقہیہ ملتمش حاجت روائی ضرب پیمانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
تجلی بو حنیفہ اور حسن شیبان من علمی
علی کی چشمِ باطن فاطمہ کی جان من علمی
قطب ماہِ شریعت اور طریقت شان من علمی
ولایت دردِ شبیری بروئے چشمِ جانانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
تجلی ماہِ عرفاں یہ صفت ہے شانِ یزدانی
تخیل میں رہی پنہاں حدیثوں کی نگہبانی
یہ ہیں حسنی حسینی لاڈلے محبوبِ سلطانی
گلستاں بن گیا عثماں کبھی جونر تھا ویرانہ
قلندر مست پیمانہ عمر مدنی کا میخانہ
عثمان جوہری۔
جلگاؤں مہاراشٹر
Comments
Post a Comment