اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیرِ اہتمام پونہ کے اعظم کیمپس میں ریاستی تعلیمی سیمینار اور ’’مثالی معلّم ایوارڈ‘‘ کی شاندار تقریب۔


پریس ریلیز ۔

اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے پونہ کے اعظم کیمپس میں ایک شاندار ریاستی تعلیمی سیمینار اور ’’مثالی معلّم ایوارڈ‘‘ پروگرام منعقد کیا گیا۔
جس کی صدارت ایم سی ای سوسائٹی کی صدر محترمہ عابدہ انعامدار صاحبہ نے فرمائی۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر
حاجی زبیر میمن صاحب (صدر مہاراشٹر مسلم کانفرنس)،
نوید الحق صاحب (اسپیشل آفیسر اردو بال بھارتی، پونے)،
ڈاکٹر معین الدین فلاحی (وائس پرنسپل پونا کالج)،
حاجی غفور پٹھان صاحب (کارپوریٹر، کونڈوا پونے)،
مظہر شیخ (منصف ٹی وی)،
کامل شیخ موجود تھے۔
اس سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آج کے دور میں تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر اس کے معیار کو مزید بلند کیا جائے تاکہ ہمارے طلبہ دوسرے طلبہ سے مقابلہ کر سکیں۔ اس کے لیے ہمارے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو وقت کے ساتھ ساتھ خود کو اپڈیٹ رکھنا بے حد ضروری ہے۔
اسی طرح اردو زبان کی بقا کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو اردو میڈیم سے تعلیم دلوانا ہوگی اور معاشرے میں اُن افراد کی مثالیں پیش کرنی ہوں گی جنہوں نے مادری زبان میں تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس، آئی پی ایس اور اعلیٰ عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
دوسرے مرحلے میں ریاست کے تمام اضلاع سے منتخب ایک ایک استاد کو ’’مثالی معلّم ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔
حاجی زبیر میمن صاحب، تنظیم کے صدر الحاج الدین فاروقی اور دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں
ضلع پریشد اسکول کے 13،
کارپوریشن اسکول کے 7،
خانگی مدارس کے 13
یوں کُل 33 اساتذہ کو مومنٹو، شال، سرٹیفکیٹ اور گلدستہ پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اسی طرح نمایاں خدمات انجام دینے والے 7 اسکولوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں
سولاپور سے پروگریسیو اردو ہائی اسکول،
اورنگ آباد سے برہانی نیشنل اردو پرائمری اسکول،
پونے سے حاجی غلام محمد اعظم اردو اسکول (اعظم کیمپس)،
رفیع احمد قدوائی اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج پونے،
پی سی ایم سی اردو پرائمری اسکول تھیرگاؤں بھوسری،
ویسٹ مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی پونے شامل ہیں۔
صحافت کے میدان میں خدمات انجام دینے والے 7 صحافیوں کو بھی ایوارڈ دیا گیا جن میں
پونے سے منصف ٹی وی کے مظہر شیخ کے علاوہ
بیڑ ، سولاپور اور لاتور کے صحافی شامل تھے۔
اس کامیاب پروگرام کو تنظیم کے صدر الحاج الدین فاروقی کے علاوہ
سیکریٹری عبدالسلام انعامدار دار، نائب صدر شاکر شیخ،
پونے کے مبارک سر، محسن سر، ضمیر سر،
اورنگ آباد کے شیخ ذاکرالدین سر، قاضی کلیم اللہ سر، شاہد سر،
ناگپور سے ڈاکٹر اسد حیات سر،
سولاپور سے غفور عرب سر، اختر سر،
امراوتی سے وسیم فرحت سر،
پر بھنی سے بشیر سر، سید عامر سر،
ہنگولی سے ضیاء الدین سر،
بلڈانہ سے عقیل خان سر،
دھولیہ سے امین سر،
ساتارہ سے بشیر سر،
پروفیسر محمد عُزیر اور محمد اظہرالدین نے بھرپور تعاون دیا۔
اس عظیم الشان تقریب میں تقریباً 400 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔

آپکا مخلص 
الحج الدین فاروقی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔