جلگاؤں کےلیۓ اجیت پوار کا ماسٹر منصوبہ تیار تھا۔اگست ٢٠٢٥ میں ضلع دورہ کے موقع پر آئی ٹی حب ، رنگ روڈ اور ائیرپورٹ کی توسیع کرنے کی بات کہی تھی۔
جلگاؤں (سعید پٹیل)ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارگذشتہ سال ١٦ \ ١٧ اگست ٢٠٢٥ء کو جلگاؤں ضلع کے دورے کے دوران انھوں نے ضلع کی ترقی کےلیۓ کئ منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔جس میں خصوصی طور پر آئی۔ٹی حب ، ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع اور شہر کےلیۓ رنگ روڈ وغیرہ شامل ہے۔لیکن اب اس قوت ارادی اور قوت فیصلہ کےلیڈر دارے فانی سے کوچ کرگیۓ۔ جلگاؤں کا یہ دورہ ان کا آخری دورہ رہا۔علاقہ خاندیش کے نوجوانوں کو روزگار کے سلسلے میں ممبئ یا پونہ جیسے بڑے شہروں میں نہ جانا پڑے اس کےلیۓ جلگاؤں آئی۔ٹی حب تیار کرنے کے لیۓ ریاستی حکومت مثبت ہے۔تکنیک کا استعمال یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ممبئ میں میٹنگ کرکے اجلاس میں اس کےلیۓ فنڈ کا انتظام کیا جاۓگا۔اسی طرح جلگاؤں ائیرپورٹ پر فلحال رات کے وقت ہوائی خدمات کا انتظام تو ہے لیکن بڑے ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کےلیۓ رن وے کی لمبائی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ انھوں نے لیا تھا۔اس لیۓ صنعت کاروں کو جلگاؤں سے جوڑنے میں آسانی ہونے والی تھی۔جلگاؤں اور دھرن گاؤں ان مقامات پر آمد و رفت کے مسائل حل کرنے کےلیۓ رنگ روڈ کی ضرورت کو پوری کرنے کےلیۓ مرکزی وزیر نتین گڈکری سے تعاون حاصل کرنے جیسے ترقی کے کاموں پر زوردینے کی بات بھی زیر غور آئی تھی۔ اسی دورے کے دوران التوا میں پڑے ترقی کے کاموں میں تیزی لانے کےلیۓ انھوں نے ٹھیکداروں کے بلوں کی ادائیگی کے لیۓ فوری طور پر چارہزار چھ سو کروڑ روپیۓ ادا کرکے مزید تین سو کروڑ روپیۓ دینے والے تھے۔دوسرے اضلاع کے مقابلے میں جلگاؤں ضلع کو ملنے والا فنڈ کم ہونے سے آئندہ کے بجٹ اجلاس میں اضافہ کرنے کا اعلان ، اس لیۓ ان کے دورے کے دوران کیۓ گیۓ اعلانات پر عمل کیا گیا تو ضلع کے کئ کام مکمل ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ودربھ۔مراٹھواڑہ کی طرح جلگاؤں ایم آئی ڈی سی کو بھی بجلی بل میں سہولت دینے ، سنچائی ، تاپتی کے سکوپ کو پھر سے بھرنے کا منصوبہ اور پرانے کولہاپوری باندھ کو جدید دروازے لگانے پر زور دیا گیا تھا۔اضلاع کے شہیدوں کی یاد گار بنانے جیسے اہم منصوبوں کو کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment