​اہر ناول کی 9 سالہ ماہرہ شیخ نے مکمل کیے زندگی کے پہلے 4 روزے۔


​ایرنڈول (نمائندہ خصوصی):
رمضان المبارک کی برکتوں اور سعادتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بڑے ذوق و شوق سے عبادات میں مصروف ہیں وہیں ننھے بچے بھی اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھ کر بڑوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
​ایرنڈول سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ ماہرہ شیخ نے اس سال رمضان المبارک کے 4 روزے مکمل کر لیے ہیں۔ اتنی کم عمری اور بدلتے موسم کے باوجود ماہرہ نے نہ صرف روزے رکھے بلکہ نمازوں اور دیگر عبادات کا بھی خاص اہتمام کیا۔​ماہرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ "بچوں میں دین کا شوق دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ ماہرہ نے خود روزے رکھنے کی خواہش ظاہر کی اور اللہ کے فضل سے وہ اسے بخوبی نبھا رہی ہیں۔"
​علاقے کے لوگوں اور عزیز و اقارب نے ماہرہ شیخ کو اس مبارک آغاز پر ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد پیش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ننھی روزہ دار کی محنت اور عبادات کو قبول فرمائے۔

صدائے مہاراشٹر کی جانب سے اس معصوم روزہ دار اور اس کے والدین نیز رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ