مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول سولاپور کے 8 سالہ مُزَمِّل مولٰی جمعدار اور 5 سالہ مُزَیِّف مولٰی جمعدار کا پہلا روزہ مکمل۔


سولاپور (الماس بدری) سولا پور کے علاقے وجاپور ناکہ نمبر 1 کے رہائشی مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے جماعتِ دوم کے 8 سالہ طالبِ علم مُزَمِّل مولٰی جمعدار نے ہفتہ کے دن ماہِ رمضان کا اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
اسی خوشی کے موقع پر اُن کے 5 سالہ چھوٹے بھائی مُزَیِّف مولٰی جمعدار، جو کے جی جماعت کے طالبِ علم ہیں، نے بھی اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔ کم سنی میں دونوں بھائیوں کا ایک ساتھ پہلا روزہ مکمل کرنا نہایت قابلِ تحسین عمل قرار دیا گیا۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے دونوں بچوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں اسکول کی انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی۔
اہلِ خانہ نے دونوں بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔
اس موقع پر خوشی و مسرت کا ماحول دیکھا گیا اور دونوں ننھے طلبہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ