مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے پہلی جماعت کے 7 سالہ طالبِ علم ابودجانہ عطاءاللہ شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔
سولاپور: (الماس بدری) مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول، سولاپور کے پہلی جماعت کے 7 سالہ طالبِ علم ابودجانہ عطاءاللہ شیخ نے ماہِ رمضان المبارک میں بروز اتوار اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس کم عمری میں روزہ رکھنا اور مکمل کرنا نہایت قابلِ تحسین عمل ہے۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے بچے کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں اسکول کی انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بچے کے والدین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت و تندرستی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب کرے۔
Comments
Post a Comment