مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کی 6 سالہ کے جی طالبہ علینہ سلیم شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔


سولاپور: (الماس بدری) مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول، سولاپور کی کے جی جماعت کی 6 سالہ طالبہ علینہ سلیم شیخ نے ماہِ رمضان المبارک میں بروز پیر اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس کم سنی میں روزہ مکمل کرنا نہایت قابلِ تحسین اور باعثِ مسرت ہے۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے بچی کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں اسکول کی انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بچی کے والدین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت و سلامتی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ