نیو بھارت اردو ہائی اسکول انجنویل تعلقہ گواگھر ضلع رتناگری میں 77 واں جشن یوم جمہوریہ۔

   
رتناگیری : (راست) انجنویل نیو بھارت اردو ہے اسکول انجنویل تعلقہ گواگھر ضلع رتناگری میں 77واں یوم جمہوریہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔صبح ٹھیک 7 بج کر 35 منٹ پر یونائٹیڈ ایجوکیشن سوسائٹی انجنویل کے چیئرمین عزت منظور اسماعیل بانگی کے دست مبارک پرچم کشائی انجام پائی ۔جس میں تمام اسٹاف ممبران طلبا و طالبات اور یونائیٹڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے سبھی عہدے داران اور ممبران شریک رہے ضلع پریشد اردو اسکول کے صدر مدرس جناب سمیر بامنے،نرمل گرام پنچایت کےانجنویل کے عمر عبدالصمد اچریکر ، فوزیہ پٹھان اور گاؤں کے معزز شخصیات پروگرام میں شریک رہے نیز بچوں کے سرپرست حضرات اور سابق طلبہ نے اس پروگرام میں شرکت کر کے حب الوطنی کا ثبوت پیش کیا اسکول ہذا کے پرنسپل عزت مآب غوث محی الدین ایم شیر پیادے نے آئے ہوئے ہیں تمام لوگوں کا خیر مقدم اور استقبال کیا یوم جمہوریہ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی مجاہدین ازادی کے قربانیوں اور کارناموں کو یاد کیا اور جمہوری نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جماعت ہشتم و نہم کے طلبہ نےیوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں جماعت ہشتم سے مسیرا عمران شاہ، فاطمہ منور سید، مفیض معظم احمد سنسارے، جماعت نہم سے مصباح منصور نائیک ،مظفر حسین صحیح بولے جماعت دہم سے مریم معظم چوگلے ،فا طمہ رفیق منیار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جماعت ہشتم سے صبیحہ مقصود نائیک ،رومانہ امتیاز اوراقراء نور محمد سید ،فاطمہ منور سید نے قومی اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے۔
سرکار کی سرکلر کے مطابق جسمانی تعلیم کی معلمہ افروزہ پاو سکر میڈم نے تمام طلبہ سے شاکشرتا حلف نامہ دہرایا اور تمام طلبہ سے ڈریلس کرواکر حاضرین اور ناظرین داد و تحسین حاصل کی اخر میں صدر مدرس نے کہا کہ جمہوری نظام کے بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالتے ہوہے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے یہاں پر عوامی حاکمیت ہے ،شفاف انتخابات ہوتے ہیں اور ہمارا جمہوری ڈھانچہ آئینی با دستی پر قائم ہے جس میں اقتدار براہ راست یا منتخب نمائندوں پارلیمان کے ذریعے عوام کے پاس ہوتا ہے۔اس کے اہم ستونوں میں مقننہ ،انتظامیہ اور آ زاد عدلیہ شامل ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ شہیدوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وقت بڑے پڑھنے پر ہمیں وطن کی بازیابی کے لیے قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے اسکول ہذا کے معاون اساتذہ قریشی سر اور نعیم سر نے بھی یوم جمہوریہ کے تعلق سے جامع انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اخر میں افروزہ پاوسکر میڈم کے اظہارِ تشکّر کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔