آج بروز ہفتہ7 فروری کو تعزیتی جلسہ بمقام عثمانیہ مسجد بیدر میں بعد نماز ظہر ہوگا۔


بیدر۔6/فروری (نامہ نگار)سید منصور احمد قادری انجنئیر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر و رکن ریاستی حج کمیٹی بنگلور کرناٹک نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمانان بیدر کی جانب سے مجلس اتحاد المسلمین کے قومی معتمد عمومی مرحوم جناب احمد پاشاہ قادری صاحب شطاری کے رحلت فرمانے پر قوم وملت سے ان کی اٹوٹ چاہت اور بیدر سے ا ن کی جذباتی وابستگی کو دیکھ کر مسلمانان بیدر نے ان کی یادمیں ایک تعزیتی جلسہ رکھنا طئے کیا ہے یہ تعزیتی جلسہ آج بروز ہفتہ 7فروری بمقام عثمانیہ مسجد بیدر میں بعد نماز ظہر ہوگا۔ جناب سید منصور احمد قادری نے تمام مسلمانان بیدر سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس تعزیتی جلسہ میں شریک رہیں اور یاد رکھے کہ قوم و ملت کی فکر میں رہنے والوں کو جن کی زندگی کا مقصد ملت کو حوصلہ دینا اور وقار دلانا ہو اگر ہم یاد نہیں کرینگے اور ان کے کارناموں کو بیان نہیں کریں گے تو کل قوم میں نہ حوصلہ ہوگا نہ نوجوانوں میں اپنے آپ کو قوم وملت کیلئے وقف کردینے کا جذبہ پیدا ہوگا اس لئے تمام مسلم بزرگ حضرات و نوجوانوں سے اس تعزیتی اجلاس میں شریک ہونے کی گذارش کی جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔