ننھے قدم، بڑا عزم : جلگاؤں کے 6 سالہ ادیان شہباز سالار کا پہلا روزہ۔


جلگاؤں : (راست) رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں جہاں ہر سو عبادتوں کا نور بکھرا ہے، وہیں 6 سالہ ننھے ادیان شہباز سالار نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر عزم و ہمت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے اور محض چھ برس کی معصوم عمر میں سحر سے افطار تک صبر و شکر کے ساتھ روزے کی تکمیل کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ سحری کے وقت سے ہی بے حد پرجوش نظر آنے والے ادیان نے تپتی دھوپ اور بھوک پیاس کے باوجود نہایت استقامت کا مظاہرہ کیا، جس پر افطار کے موقع پر گھر میں عید جیسا سماں رہا اور اہل خانہ نے ننھے روزے دار کی پسندیدہ ڈشز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈھیروں دعاؤں اور خصوصی تحائف سے بھی نوازا۔ ادیان کے والد شہباز سالار کا کہنا ہے کہ اتنی کم عمری میں بیٹے کا دین کی طرف یہ رغبت اور جوش و خروش ان کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس ننھے ہیرو کی حوصلہ مندی کو خوب سراہا جا رہا ہے اور ہر کوئی ادیان شہباز سالار کے روشن مستقبل اور ان کی اس کاوش کی قبولیت کے لیے دعا گو ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ