مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے جماعتِ اوّل کے 5سالہ طالبِ علم صفیان باشا شیخ عمر نے ماہِ رمضان کا اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔


سولاپور: (الماس)  مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے جماعتِ اوّل (اسٹینڈرڈ فرسٹ) کے طالبِ علم صفیان باشا شیخ عمر نے ماہِ رمضان کا اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ صفیان کی عمر چھ سال ہے اور وہ لمبے واڑی کے رہائشی ہیں۔ کم سنی میں روزہ مکمل کرنا قابلِ تحسین عمل قرار دیا گیا۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے طالبِ علم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہلِ خانہ نے صفیان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت و سلامتی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب کرے۔
اس موقع پر اسکول میں مسرت کا ماحول رہا اور طالبِ علم کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

صدائے مہاراشٹر کی جانب سے اس معصوم روزہ دار، اسکول کے صدر مدرس ، اساتذہ، ان کے والدین نیز رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔