نیٹ (یو جی) 2026 کے لیے آن لائن درخواستوں فارم بھرنے کے نوٹیفیکیشن کا اعلان۔


نئی دہلی، (شیخ اخلاق احمد، ممبئی) 8 فروری: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے قومی اہلیت و داخلہ امتحان نیٹ (یو جی) 2026 کے لیے آن لائن درخواست فارم جاری کر دیے ہیں۔ یہ امتحان ملک بھر کے تمام میڈیکل اداروں میں انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
این ٹی اے کے مطابق نیٹ (یو جی) 2026 کے اسکور اور میرٹ لسٹ کے ذریعے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ کے علاوہ آیوش کے تحت بی اے ایم ایس، بی یو ایم ایس، بی ایس ایم ایس اور ہومیوپیتھی (بی ایچ ایم ایس) کورسز میں بھی داخلہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملٹری نرسنگ سروس (MNS) کے امیدواروں کے لیے بی ایس سی نرسنگ میں داخلے کے لیے بھی نیٹ (یو جی) کوالیفائی کرنا لازمی ہوگا۔
نیٹ (یو جی) 2026 کا امتحان 3 مئی 2026 (اتوار) کو منعقد ہوگا، جس کا دورانیہ 3 گھنٹے (180 منٹ) ہوگا۔ امتحان کا وقت دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے (IST) تک مقرر کیا گیا ہے۔
یہ امتحان 13 زبانوں میں منعقد کیا جائے گا جن میں انگریزی، ہندی، اردو، مراٹھی، گجراتی، تمل، تلگو، پنجابی، بنگالی، اڑیہ، کنڑ، ملیالم اور آسامیہ شامل ہیں۔
آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 8 مارچ 2026 (رات 9 بجے تک) ہے، جبکہ فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 8 مارچ 2026 (رات 11:50 بجے تک) مقرر کی گئی ہے۔ درخواست میں تصحیح کا موقع 10 سے 12 مارچ 2026 تک دیا جائے گا۔
درخواست فیس جنرل امیدواروں کے لیے 1700 روپے، جنرل-ای ڈبلیو ایس/او بی سی (این سی ایل) کے لیے 1600 روپے اور ایس سی/ایس ٹی/پی ڈبلیو بی ڈی/تھرڈ جینڈر امیدواروں کے لیے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ بیرونِ ملک مراکز کے لیے فیس 9500 روپے ہوگی۔
مزید تفصیلات، درخواست فارم اور تازہ اطلاعات کے لیے امیدوار www.nta.ac.in یا https://neet.nta.nic.in ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔

شیخ اخلاق احمد
کرئیر کاؤنسلر، ممبئی۔
9967329370
sakhlaque@ymail.com

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔