ساجد آصف پٹیل، این سی پی مہاراشٹر کے ریاستی جنرل سیکرٹری ، کو بھارت بھوشن نیشنل ایوارڈ 2026 "سماج سیوک ایوارڈ" سے نوازا گیا !


میرا بھائیندر: (رپورٹ : محمد حسین ساحل ) ساجد آصف پٹیل نے مشکل ترین حالات میں ہمارے معاشرے کی مدد کرنے اور معاشرے میں امن و امان قائم کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور وہ بھرپور تعریف کے مستحق ہیں۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایمبیسڈرس آرگنائزیشن کی جانب سے ساجد پٹیل کو بھارت بھوشن نیشنل ایوارڈ 2026 "سماج سیوک" سے میر ہال ، ممبئی میں سرفراز کیاگیا.
 یہ اعزاز ہم سب کے لیے فخر اور ستائش کی علامت بھی ہے۔
ساجد آصف پٹیل ایک ایسی شخصیت ہے جو سماج کی ترقی اور خوشحالی برقرار رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں. صبح سے شام تک لوگ اپنے مسائل لے کر ان کی آفس پر ملنےآتے ہیں. مجھے لگتا ہے ساجد پٹیل کی زندگی کا مقصد لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہی ہے. اس طرح کے سماج سیوک برسوں بعد جنم لیتے ہیں. اللہ سے دعا ہے کے ان کی عمر دراز کرے اور اس طرح کے ایوارڈ انہیں بار بار ملتے رہے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔