خادمین امت کے زیر انصرام ضلع امراؤتی میں سیرت پروگرام 19 کا شاندار انعقاد و تفویض اعزازات۔
نامہ نگار: (این ایس بیگ کی رپورٹ )
خادمین امت ناندیڑ 19سالوں سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اس عنوان کے تحت مختلف النوع کے ضلعی و ریاستی سطح پر تعلیمی اداروں میں مسابقتی امتحانات بڑے ہی جوش و خروش اورمنظم طریقے سے منعقد کرتی ہے۔۔امسال سیزن 2ضلع امراؤتی میں خادمین امت کے زیر انصرام مختلف النوع مسابقوں میں 587طلبہ نے شرکت کیں۔
امراؤتی کی مشہور و معروف اسکول، امتحانی مرکز سیفی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے وسیع و عریض میدان اور جماعتوں میں طلبہ کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔جن میں مہانگر پالیکا امراؤتی کی اردو اسکولس،ندا انٹرنیشنل اسکول ،فرینڈس اسکول ،نالج ہب کوچنگ سینٹر ،لرننگ ہب کو چنگ سینٹر،ودیا بھارتی کالج ،وی ایم ،وی کالج، اوپن گروپ سے سبکدوش معلمات و خاتون خانہ داری نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کیں۔اس بار اسکول کے طلبہ ،کالج اور مختلف گروپ کے امتحان دینے والےمعلمین و طلباء کے مابین، زبردست مقابلہ آرائی رہیں ۔
مراٹھی خوشخطی مقابلہ مقابلہ "میری تحریر میری پہچان" ،تحریری کوئز مقابلہ ،اور سب سے اہم یادداشت پر مبنی اور بہترین نوعیت کا طلبہ کے لیے نۓ طرز پر مشتمل زبانی ٹیبل کوئز مسابقہ رکھا گیا۔جسں میں 190طلبہ کی 95ٹیمں بنائیں گئیں۔800سوالات پر مشتمل سیرت النبی اور جنرل نالج کے مخصوص سوالات طلبہ سے پوچھے گئے۔طلبہ نے نہایت مستعدی، تیاری ،سوالات کی نوعیت کو سمجھتے ہوۓ ذہانت پر مبنی سوالات کے زبردست جوابات دینے کا زبردست مظاہرہ پیش کیا ۔والدین اور سرپرست و اساتذہ نے اس نئے طرز و طریقہ امتحان کو خوب سراہا ۔جس کے لیے تین ججیس کو منتخب کیا گیا ۔ ڈاکٹر عمیر چاؤش کوآرڈینیٹر( واۓ، سی.ایم۔ یونیورسٹی ) امراؤتی ، جناب ارشادالدین راہی صاحب دریا پور سے بحیثیت جج تشریف لاۓ۔ ڈاکٹر سجاد صاحب کو بھی جج کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا ۔
*️⃣مراٹھی خوشخطی مقابلہ میں مختلف اسکول کے طلبہ نےبہترین کار کردگی دکھائیں ۔مراٹھی مسابقہ کے میں بحیثیتِ جج عظمیٰ بلدیائی امراؤتی کے نہایت فعال وظیفہ یاب صدر معلم جناب مقصود خان صاحب ، عظمیٰ بلدیہ کے معاون معلم محمد صابر صاحب نے اپنی خدمات پیش کیں۔
تحریری کوئز مسابقہ میں بحیثیتِ جج عظمیٰ بلدیہ کے معاون معلم ناصر شعیب صاحب ، عمیر چاؤش صاحب کی ٹیم نے اپنا بیش قیمتی وقت دے کر جج اور انویجیلیڑ کی خدمات انجام دیں ۔۔۔ زبانی کوئز مسابقہ کے روح رواں و نہایت فعال معلمین جناب عقیل احمد صاحب ،اور اظہر خان صاحب نے ناندیڑ سے آۓ ممتحن داؤد صاحب ،حسیب صاحب اور مفتی صاحب کے ساتھ اسٹیج پر زبانی کوئز مقابلہ بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے اپنی محنتوں اور فعالیت سے نئے طرز کے امتحان کو،کامیابی کے نام کردیا۔
اور آخر کار زبانی کوئز کی چھ ٹیموں نے فائنل راؤنڈ میں جیت حاصل کیں ۔ جس کا اعلان مفتی صاحب نے نہایت جوش و خروش اور خوشی سے کیا ۔طلباء کی محنتوں کو سراہا گیا ۔
*️⃣تقریب تقسیم انعامات و تفویض اعزازات۔
1فروری کو ہی مسابقہ کے اختتام پر ایوارڈ تفویض کیے گئے۔جس میں امراؤتی شہر کی نامور ،تعلیمی وادبی شخصیات نے اپنی موجود گی و بیش قیمتی وقت دے کر تقریب کو زینت بخشیں۔
نظامت:ندا اسکول کے معاون معلم عمران خان صاحب نے بہترین اور دلکش انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیۓ۔ماحول کو پر لطف کردیا۔ اسماء پروین بنت شیخ رارق نے اپنی پر سوزآوازمیں تقریب کا آغاز خداوند قدوس کی آیات کریمہ کیا ۔زبانی کوئز میں جج کی حیثیت سے تشریف لائے دریا پور کے معاون معلم و ریسرچ اسکالر ارشادالدین ابن حسام الدین صاحب نے حمد خوانی سے ماحول میں اللہ کی ربانیت وحدانیت کے جذبہ سے سرشار ہوکر مسحور کن آواز میں نغمہ سرائی کیں۔ اقراء تبسم ثناء اللہ شاہ جماعت پنجم کی طالبہ نے نعت خوانی کا ہدیہ پیش کیا۔
خادمین امت کا مختصر تعارف اور امتحان کی تفصیل اظہر خان صاحب نے تمہیدی کلمات میں بیان کیں۔ناظم تقریب عمران صاحب نے انعامات کی تقسیم کی کاروائی ناصر شعیب صاحب کے سپرد کیں،نہایت ذمہ داری سے شعیب صاحب نے انعامات کے تقسیم کی کاروائی شروع کیں۔۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و جنرل نالج کوئز مقابلہ ،تحریری امتحان ،مراٹھی خوشخطی مقابلہ انعامات کی تقسیم منعقد کی گئی۔ تقریب میں وسیم مفتی صاحب( ناندیڑ )
بحیثیت صدر تشریف لائے ۔ داؤد صاحب ،حسیب صاحب اور بقیہ مہمانان نے اس تقریب کر پر رونق کردیا ۔
مہمانان خصوصی ڈاکٹر پرکاش میشرام صاحب ، وحید صاحب اور نظام الدین قاضی صاحب کو بھی مدعو کیا کیا تھا ۔
جن کا تعاون اور طلبہ کے لیے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی فکر ہمیں حوصلہ دیتی ہیں۔
اردو کےمشہور ادیب ، نقاد اور شاعرڈاکٹر ناصر الدین انصار صاحب کی موجودگی نے تقریب کی کامیابی کی ضمانت عطا کردیں۔مہانگر پالیکا امراؤتی کی اسکول نگراں کا رجوتی بنسوڑ صاحبہ نے اس تقریب میں شرکت کیں۔ الحاج عبدالرازق حسین صاحب بھی مہمان خصوصی اور ضلعی سرپرست کی حیثیت سے تشریف لائے ۔
ضلعی سرپرست حافظ الحاج ناظم الدین صاحب ،الحاج رازق حسین صاحب ،محمد جاوید عبدالستار صاحب ،ڈامٹر بشیر پٹیل ،سیوا ٹیم کے صدر سہیل صاحب ،مقصود صاحب ،سید حمزہ صاحباسر دیگر مہمانان و والدین سرپرستوں کی موجود گی نے تقریب کو رونق بخشیں ۔
امراؤتی شہر میں اسکولوں کا سروے کیا گیا جس میں دو اسکولوں کو بیسٹ اسکول ڈیولپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1)سیفی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج امراؤتی عرفان خان عثمان خان صاحب کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2) مہا نگر پالیکا ا ردو مڈل و ہائی اسکول نمر9نور نگر ،صدر مدرس کو یسٹ اسکول ڈیو لپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
محمد جاوید صاحب اسکول نمبر 9کو معیاری ادارہ بنانے میں اسکول کے بعد کے اوقات میں اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں ، طلبہ کی بڑھتی کثیر تعداد اس بات کا ثبوت ہیں ۔
*️⃣اسکول ٹاپر ایوارڈ :
1)مہانگر پالیکا علّامہ اقبال اردو مڈل وہائی اسکول نمبر 2 علیم نگر،
2)مہا نگر پالیکا اردو مڈل و ہائی اسکول نمبر6, چپراسی پورہ کیمپ
3)مہا نگر پالیکا اردو مڈل وہائی اسکول نمبر 9 نور نگر امراؤتی ،
4)ندا انٹرنیشنل انگلش میڈیم اسکول امراؤتی۔
5)فرینڈزس اردو مڈل ہائی اسکول امراؤ تی ۔
اسکول ٹاپر انعامات کے مستحق قرار پائیں ۔ ان اسکولوں کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
*️⃣مراٹھی خوشخطی مقابلہ
مراٹھی خوشخطی مقابلے میں گروپ اے سے تین انعام و ٹاپ فائیو انعام قرار پاۓ۔
1)اول انعام یافتہ عائشہ پروین عبدالندیم(فرینڈز اردو مڈل و ہائی اسکول امراؤتی )
2)الینا مہوش شیخ اعجاز
اسکول نمبر 9،نور نگر امراؤتی
3)شیخ محمد سعد( ندا انٹرنیشنل اسکول )
*️⃣گروپ B
طوبیٰ تحسین پرویز احمد
(فرینڈز اردو مڈل و ہائی اسکول )
2) شزا مسکان اعجاز احمد
مہانگر پالیکا اردو مڈل اینڈ ہائی سکول نمبر 9نور نگر امراؤتی
3) محمد فرقان محمد رضوان
فرینڈز اردو مڈل وہائی اسکول امراؤتی
*️⃣تحریری کوئز مقابلہ گروپA
اول انعام : عشمیرا صدف حفظ الرحمن
مہا نگر پالیکا اردو مڈل و ہائی سکول نمبر2 علیم نگر امراؤتی
2) بشریٰ فیضان جمیل خان
منپااسکول نمبر 2
3) علینہ سنبل سہیل احمد
اسکول نمبر 9نور نگر و نالج ہب کوچنگ کلاسز
*️⃣گروپ B( کالج و اوپن) گروپ
1)فاطمہ زہرا ادریس خان
میڈیکل کالج تخت محل
2) ثوبیہ ماہین جاوید احمد خان
3) تبسم کوثر عرفان رشید خان (وظیفہ یاب معلمہ)
*️⃣زبانی کوئز انعام یافتہ
اول ٹیم نمبر28:
1) رمشا عنا بنت تفضل رحمن
2) شفا انجم آروز خان
دوم انعام یافتہ ٹیم نمبر39
1)حورین فاطمہ بنت محمد خالق
2)لذینہ فاطمہ شیخ رضوان
اردو اسکول نمبر 6 کیمپ
سوم ٹیم نمبر38:
1) خدیجہ نور محمد صابر
2)سدرہ فاطمہ امجد خان
*️⃣گروپ A لڑکے
صفی الرحمن ابن محمد سمیع الرحمن
2)بلال احمد اسرار احمد
دوسرا مقام اسکول نمبر 2 علیم نگرکے طلبہ نے حاصل کیا۔
خادمین امت کے تحت مثالی استاذ کا ایوارڈ معلم عربی حافظ ناظم الدین صاحب ،مثالی معلم عقیل احمد مشتاق (صدر معلم مہا نگر پالیکا اردو مڈل اسکول چپراسی پورہ کیمپ )مثالی معلمہ سعدیہ کوثر بنت خلیل الدین (مہا نگر پالیکا اردو مڈل و ہائی اسکول نمبر 7مظفر پورہ )
اسی طرح" آفتاب صحافت" ایوارڈ ڈاکٹر بشیر پٹیل صاحب کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تفویض کیا گیا۔امراؤتی شہر میں تعلیم کے میدان میں مختلف سرگرمیاں انجام دے رہیں سیوا( سوشل ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی امراؤ تی) کو بہترین تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
ترغیبی انعامات: اساتذہ کی خدمات اور تعاون کے جذبہ کو پر خلوص مبارکباد پیش کی گئی۔
عمیر چاؤش سراور ان ٹیم کے اساتذہ،سمیع الرحن،ناصر شعیب سر،نازیہ تبسم صدر معلمہ، ناہید تبسم، ،صابر سر،رفعت ناہید اظہر خان،اظہر خان سر،عقیل سر،شبانہ قاضی صاحبہ عائشہ میڈم صاحبہ شگفتہ صاحبہ،نعیم سر (فرینڈز س) سٔشیل دیو راؤ سونٹکے( پرنسپل ندا انٹرنیشنل اسکول)، معلمہ نازیہ تاج خان (ندا انٹرنیشنل)ثنا فرح میڈم نالج ہب کوچنگ کلاسیس عمران سر( ندا اردو ہائی اسکول امراؤتی ) اور تمام شامل اسکولس و مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
ناندیڑ سے تشریف لائے مفتی صاحب نے خطبہ صدارت پیش کیا۔
اظہارِ تشکر کے کلمات عقیل صاحب اور اظہر صاحب نے پیش کئے ۔اس طرح تمام اساتذہ کےتعاون اور جذبۂِ خدمت قوم سے اس پروگرام کو اللہ نے کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔
۔نانڈیڑ سے تشریف لائے مہمانان اور اساتذہ کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔
سماج میں اس پروگرام کو تحت والدین نہایت خوش ہیں کہ ان کے بچوں کو ریاستی سطح کا اسٹیج ملا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔ ضلع امراؤتی میں اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد مسابقتی امتحانات میں طلبہ کی شمولیت اور اعلی تعلیم کی طرف پیش رفت ۔ طلبہ کی ہمہ گیر ترقی و اخلاق و کردار سازی ہے۔
علم عمل تحریک انقلاب خا دمین امت کے اس اقدام کو دل سے سلام ۔۔
Comments
Post a Comment