رموز کیمیا مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے طلبہ کی تاریخ ساز کامیابی,کل 15 انعامات حاصل کیے۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) جی ایم مومن ویمنز کالج کے کیمسٹری ڈپارٹمنٹ اورکیمسٹری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یک روزہ رموز کیمیا مقابلوں کا شاندار انعقاد بروز منگل 10فروری 2026 کوجی ایم مومن ویمنز کالج آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ان مختلف النوع مقابلوں میں شہر و بیرون شہرکے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔طلبہ میں سائنسی نقطۂ نظر، تخلیقی صلاحیتوں اور مسابقتی جذبوں کے مظاہرے کے لیے یہ پروگرام ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج سے کل 65طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سیکنڈری اسکول اور جونیر کالج دونوں سطحوں پر منعقدہ مقابلوں میں کیمسٹری کے تصورات کی غیر معمولی سمجھ بوجھ اور شاندار کارکردگی پیش کی۔جونیرکالج کی سطح پر پوسٹر مقابلے میں اول انعام انصاری حمیرہ شکیل اور مقری عالیہ روش نے حاصل کیا۔ ماڈل مقابلے میں اول انعام سید تحریم رضا اور مومن اقراء نہال، دوم انعام شیخ عطیہ اور شیخ مریم، سوم انعام مومن آمنہ اور شیخ شاکرہ نے حاصل کیا۔اسی طرح کیمسٹر ی ورڈٹریل میں شیخ نادرہ نے سوم انعام،ایلیمنٹ آکشن مقابلے میں خان شفاء پروین نے اول انعام اور شیخ نادرہ نے سوم انعام اپنے نام کیا۔سالماتی ساخت (Molecular Structure Showdown)کے مقابلے میں اول انعام انصاری روزی، دوم انعام انصاری عائشہ اور سوم انعام انصاری شبنور نے حاصل کیا۔بطور عنصر Being an Element)) مقابلے میں دوم انعام زارا اور سوم انعام انصاری اتقیٰ نے حاصل کیا۔ جونیر کالج کے ان تمام طلبہ کی رہنمائی سمعیہ انصاری صاحبہ نے فرمائی۔سکینڈری اسکول کی سطح پر پوسٹر مقابلے میں چودھری شہباز کو سوم انعام، بطور عنصر(Being an Element) مقابلے میں صدیقی ایان کو سوم انعام اور سائنس کوئز میں صدیقی سبحان کو سوم انعام حاصل ہوا۔ سیکنڈری اسکول کے طلبہ کی رہنمائی حناء کوثر، فریسہ فقیہ اور نداء ڈولارے صاحبات نے فرمائی تھی۔واضح ہو کی رئیس ہائی اسکول و جونیر کالج کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 15 انعامات حاصل کرکے شرکاء اداروں میں سر فہرست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔رموز کیمیا مقابلوں میں عظیم الشان کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، چیئر مین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment