آل انڈیا مجلس مشاورت نئی دہلی کے زیر اہتمام : علامہ سید سیلمان ندوی رحمہ اللہ کے "خطبات مدراس" کی اشاعت کے 100 سال کی تکمیل پر ایک یاد گار قومی کانفرنس بعنوان :" تجدید فکر و نظر کی ایک صدی اور صورت حال" کا شاندار انعقاد۔
آل انڈیا مجلس مشاورت نئی دہلی کے زیر اہتمام : علامہ سید سیلمان ندوی رحمہ اللہ کے "خطبات مدراس" کی اشاعت کے 100 سال کی تکمیل پر ایک یاد گار قومی کانفرنس بعنوان :" تجدید فکر و نظر کی ایک صدی اور صورت حال" کا شاندار انعقاد۔
آل انڈیا مجلس مشاورت نئی دہلی کے زیر اہتمام : علامہ سید سیلمان ندوی رحمہ اللہ کے "خطبات مدراس" کی اشاعت کے 100 سال کی تکمیل پر ایک یاد گار قومی کانفرنس بعنوان :" تجدید فکر و نظر کی ایک صدی اور صورت حال" بتاریخ 8 فروری 2026 بروز اتوار منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کے کنوینر پدم شری پروفیسر اختر الواسع صاحب ایمرٹس پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور صدر آل انڈیا مجلس مشاورت جناب فیروز احمد صاحب ایڈوکیٹ سپریم کورٹ دہلی کی دعوت پر فخر جنوب پروفیسر سید سجاد حسین صاحب سابق صدر شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی چنئی اور ڈاکٹر تمیم احمد چیرمین تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو (انڈیا) اور دیگر مقالہ نگاران نے مقالے پیش کئے اور انہیں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے فرمائی۔ کلیدی خطبہ حضرت مولانا عتیق احمد قاسمی بستوی استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو نے پیش فرمایا۔ مہمانان خصوصی میں پروفیسر اقتدار خان صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، ڈاکٹر سید فاروق، ڈاکٹر مفتی رضی الاسلام ندوی، مولانا شمس تبریز قاسمی، ڈاکٹر ادریس قریشی، پروفیسر محمد راشد اصلاحی کے علاوہ دیگر معزز حضرات بھی شریک رہے۔ اس کانفرنس کے روح رواں ڈاکٹر احمد جاوید نے نظامت کی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ دوپہر سے تکنیکی سیشن کا آغاز ہوا۔ جس میں تقریباً بیس مقالہ نگاروں نے اپنے فکر انگیز مقالے پیش کئے۔یہ تاریخ ساز کانفرنس نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment