نیشنل ہائی اسکول ہرنئی میں 10ویں جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب اور انعامات کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی۔طالب علم احمد بامنے اور طالبہ عائشہ قاضی کو سال کی بہترین طالبہ کا اعزاز۔
نیشنل ہائی اسکول ہرنئی میں 10ویں جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب اور انعامات کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی۔
طالب علم احمد بامنے اور طالبہ عائشہ قاضی کو سال کی بہترین طالبہ کا اعزاز۔
(ہرنئی) ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت 9 ویں کے طلباء کی جانب سے 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کا آغاز سورہ فاتحہ تلاوت سے ہوا، جس میں محمد کیف مہالدار، حسنین سولکر، طحہٰ قاضی، صدیق نورانی نے قرآن پاک کی تلاوت اور اردو، مراٹھی اور انگریزی میں ترجمہ کیا۔ اس کے بعد نعت پاک تہرین پنتاوے نے پوری فضا کو مسحور کر دیا۔ مہمانوں کا خیرمقدم کلاس 9ویں کے کلاس ٹیچر مبین بامنے نے کیا جنہوں نے نظامت کی اور پرنسپل آصف بھاٹکر نے گلدستہ پیش کیا۔ آٹھویں جماعت کے طلباء نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔
اس کے بعد سالانہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ماڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ دسویں جماعت کے طلباء کے جانب سے اسکول کو کلر پرنٹرز تحفے میں دیاگیا۔ جبکہ پرنسپل نے لڑکوں میں سے احمد بامنے اور لڑکیوں میں سے عائشہ قاضی کو سال 2025-26 کے بہترین طالب علم کے لیے منتخب کیا۔ پروگرام کے صدر محترم جناب ماجد مہالدار کے ہاتھوں سے ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
کلاس نہم کے طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کیا جبکہ دسویں جماعت کے طلباء اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے آنسو بہا رہے تھے۔ تمام اساتذہ اور پرنسپل نے طلباء کو دعاؤں کی صورت میں لیکچر بھی دیا اور انہیں نصیحت کی کہ آنے والے امتحانات کا مسکراہٹ کے ساتھ سامنا کریں اور اپنا اور اسکول کا نام روشن کریں۔ ان تمام پروگراموں کو کلاس نہم کی طالبات صدف کمنالی، علینہ اکبانی، الفیہ اکبانی، الفت میمن نے ترتیب دیا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کمیٹی کے سرگرم رکن محترم جناب ماجد مہالدار صاحب نے کی۔ اس کے ساتھ ہی اسکول کمیٹی کے نائب صدر محترم جناب سعید چکٹے صاحب، رکن محترم جناب حسن میان سولکر صاحب، کالج کے پرنسپل محترم شہباز دیش مکھ صاحب، اسکول کے پرنسپل محترم جناب آصف بھٹکر صاحب، محترم جناب مبین بنانے صاحب ۔ محترم جناب ابراہیم کمنالی صاحب ، محترم جناب زبیر ملا صاحب ،محترم عمر فاروق تانبولی صاحب ،محترمہ صفینہ مومن صاحبہ ، محترمہ نزہت دراکشی صاحبہ ، محترمہ تبسّم اینکر صاحبہ ، محترمہ صبا اومبیلکر صاحبہ ، تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اور اسکول کے تمام طلباء موجود تھے۔ کھانے کا انتظام نویں جماعت کے طلباء نے کیا تھا۔ محترم جناب مبین بامنے سر نے اظہار تشکر کیا۔
Comments
Post a Comment