خود اعتمادی،عزم و حوصلہ تعلیمی سفر کی شاہِ کلید، تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کوہیر گرلز1میں کیرئیر گائیڈنس پروگرام سے مولانا عبد المجیب و دیگر کا خطاب۔
ظہیرآباد : 9/ فروری(نمائندہ) تعلیمی سفرمیں ہمیشہ کامیابیاں ہی حاصل نہیں ہوتی بلکہ کبھی،کبھی ناکامیاں بھی قدم چومتی ہیں اور تعلیمی سفر میں خود اعتمادی عزم و حوصلہ منزل مقصود تک پہنچاتےہیں.ان خیالات کا اظہار مولاناعبد المجیب صاحب کیرئیر گائیڈنس کونسلر نے آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کوہیر گرلز 1(واقع پستہ پور) میں منعقدہ کیرئیر گائیڈنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا.قبل ازیں محترمہ شہناز بیگم پرنسپل نےتلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس کی تعلیمی سہولیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان اسکول و جونیئر کالجس میں معیاری تعلیم قیام و طعام کے ساتھ مکمل مفت فراہم کی جاتی ہے. انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ امتحانات کی تیاری میں مکمل جُٹ جائیں.
مولانا عبد المجیب نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی دلچسپی اور دستیاب وسائل کے مطابق کورس کا انتخاب کریں. انہوں نے دو ٹوک کہا کہ صحیح سمت میں محنت سے نہ صرف کامیابی بلکہ مقصد بھی حاصل ہوتا ہے. انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ علامہ اقبال کے اس شعر کی عملی تفسیر بن جائیں کہ،،دُور دُنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہوجائے، ہر جگہ میرے چمکنے سے اُجالا ہوجائے. انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل جدوجہد و سخت محنت سے منزل ملتی ہے. صرف خیالی منصوبے بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا.انہوں نے مزید کہا کہ طلباء ہر دن نئی، نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں. بعد ازاں طالبات کے سوالات کا سیشن منعقد کیا گیا. طالبہ طالبہ فلک انجم نے سیول سرویس کی تیاری کے مطابق سوال کیا، مولانا نے اسکا تشفی بخش جواب دیتے ہوئےتیاری کے اہم نکات بتائے.اس موقع پر مولانا حافظ عبد المجیب امام و خطیب مسجد مسجد عائشہ،، مولانا عبد الواسع اور کالج کے لکچررس محترمہ مقیم النساء، محترمہ نیہا ناز،شریمتی ملیشوری، محترمہ سنجیدہ، شریمتی وانی،شریمتی ہاریکا محمد فیص پی سی علاوہ دیگر موجود تھے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment