بھو ساول میں غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کی جانب سے کمبل کی تقسیم۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) دعویٹ اسلامی ہند کا فلاحی شعبہ غریب نوازریلیف فاؤنڈیشن، ملک بھر میں ضرورت مند اور لاچار لوگوں کے لئے کمبل تقسیم کی مہم چلا رہا ہے۔ جس کا مقصد ضرورت مند خاندانوں ، بچوں ، بزرگوں اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے اسی مہم کے تحت ١٣ دسمبر بہ روز سنیچر بھو ساول شہر میں جامنیر روڈ ، کھڑکا روڈ ، ماڈرن روڈ ، شیواجی کمپلیکس ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن کے اعتراف میں سردی سے راحت فراہم کرنے کے لئے ضرورت مند بچوں ، بوڑھوں اور مسافروں کو امداد فراہم کی گئی ۔ کمبل حاصل کرنے کے بعد فائدہ اٹھانے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا اس پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ دعوتِ اسلامی اسلامی انڈیا کےضلع صدر زبیر عطاری نے ان تمام عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جن کی شراکت نے اس عمدہ کام کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (جی این آر ایف) مستقبل میں بھی اس طرح کے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ وہ لوگ جو اس طرح کے پروگراموں میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ آن لائن عطیہ کرسکتے ہیں: ویب سائٹ: www.gnrf.in/donations/gnrf
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں gnrf کے ضلعی صدر رفیق روشن قادری ، بھوساول صدر سعید عطاری ، یوسف خان ، جاہنگیر خان ،خالد عطا ری،عمران شیخ،صابر منیار ،حاجی تنویر حاجی شاکر نے کوششیں کی۔
Comments
Post a Comment