وحدت اسلامی ہند کے مرکزی تزکیہ اجتماع برائے ریاستی ایگزیکٹو ممبران کا انعقاد۔


چنئی: (نامہ نگار) 30 اکتوبر، 2025۔  وحدت اسلامی ہند کا مرکزی تزکیہ اجتماع برائے ریاستی ایگزیکٹو ممبران 23 تا 26 اکتوبر 2025 کے دوران، بی ایم کنونشن ہال، ٹریپلیکین، چنئی میں مرکزی قیادت کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔
 اس سالانہ اجتماع میں امیر وحدت اسلامی ہند ضیاء الدین صدیقی اور وحدت اسلامی ہند کے معتمد عمومی ڈاکٹر ایم انیس احمد نے شرکت کی۔
 اس اجتماع کا مرکزی موضوع "اسلامی تہذیب" کو قرار دیا گیا تھا لہذا اس اجتماع میں تمام گفتگو اور ذیلی عنوانات اسی مرکزی موضوع کے تحت ہی طیے کئے گئے تھے۔ اس مرکزی موضوع کے تحت قرآن کریم کی تعلیمات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ۔
 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر وحدت اسلامی ہند ضیاء الدین صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ وحدت اسلامی ہند کے کارکنوں کو ایمان، توکل علی اللّٰہ، استقامت اور اتحاد وغیرہ اسلامی اخلاقی اقدار کی مضبوطی کے ساتھ سے پابندی کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہی حقیقی کامیابی کی کنجی ہیں۔ انہوں نے شرکاء اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخرت کی کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دیں اور اللہ کی رضاء حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
 اس اجتماع میں مختلف ریاستوں کے 150 سے زائد ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔
 اجتماع کے دوران معتمد عمومی، ڈاکٹر ایم انیس احمد نے درج ذیل قراردادیں پیش کیں جنہیں بالاتفاق تمام شرکاء نے منظور کیا۔
 وقف امور:
 وقف املاک کے انتظامات کے سلسلے میں اسلامی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ وقف جائیدادوں پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ کا عبوری حکم انصاف کی عکاسی نہیں کرتا۔ اس تعلق سے تمام مسلمان اپنی متحدہ جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اس قرارداد کے ذریعے وحدت اسلامی ہند وقف کے معاملے پر اپنے مضبوط موقف کی توثیق کرتی ہے۔
وحدت اسلامی ہند ، ریاستی حکومت تمل ناڈو کے ذریعے موجودہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف اقدامات کو سراہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ریاستی حکومت آئندہ SIR کے نفاذ میں بھی ناانصافی کے خلاف سخت موقف اختیار کرے گی۔
مسئلہ فلسطین:
یہ اجتماع، صیہونی حکومت اسرائیل کے ذریعے گزشتہ دو سالوں سے جاری غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ 
 یہ اجتماع حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تائید کرتا ہے ۔ وہاں کے مظلوم عوام کے لیے یہ ایک راحت اور امید کا باعث ہو سکتا ہے ۔
 تاہم جنگ بندی کے بعد بھی بعض علاقوں میں اسرائیل کے مسلسل حملے قابل مذمت ہیں ۔
بلڈوزر کاروائیاں:
یہ اجتماع، اسپریم کورٹ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود، ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں اور دلتوں کے گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے ریاستی حکومتوں کے ذریعے بلڈوزر انہدامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
اسلامو فوبیا:
ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کا فروغ اور اسلامو فوبیا ایک تشویش ناک امر ہے۔ وحدت اسلامی ہند تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک میں تمام شہریوں کے درمیان رواداری، محبت اور اعتماد کو فروغ دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔