بزمِ غالب، شولاپور میں پرواز فاؤنڈیشن کی یادگار تعلیمی و ادبی تقریب۔

بزمِ غالب، شولاپور میں پرواز فاؤنڈیشن کی یادگار تعلیمی و ادبی تقریب۔ 
شولاپور کے معروف ادبی مرکز بزمِ غالب ہال میں پرواز فاؤنڈیشن، شولاپور کے زیرِ اہتمام ایک شاندار محفلِ مشاعرہ، رسمِ اجرا و جلسۂ تہنیت نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس بابرکت تقریب کا آغاز قاری نصیرالدین ناصر صاحب کی روح پرور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جناب رضوان احمد کاریگر سر نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ایک پُرسوز حمدِ باری تعالیٰ پیش کی۔
افتتاحی تقریب کی نظامت معروف معلم و ناظمِ جلسہ خواجہ کڑپا سر نے نہایت خوش اسلوبی، فصاحت و شائستگی کے ساتھ انجام دی۔
تقریب کی صدارت ممتاز ادبی شخصیت محترمی بشیر پرواز سر نے فرمائی،۔
صدرِ پرواز فاؤنڈیشن محمد سمیع مومن صاحب نے ادارے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ پرواز فاؤنڈیشن نوجوان نسل کی فکری، علمی اور سماجی تربیت میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔
مہمانانِ خصوصی میں جناب عدنان سرکھوت (ممبئی)، پٹیل اشفاق احمد، پٹیل تنویر احمد، ڈاکٹر سراج مومن اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں جن کا شال، گلدستہ اور مومنٹو پیش کر کے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب کے دوسرے حصے میں محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی، جس کی نظامت معروف ناظمِ محفل وجاہت عبد الستار نے نہایت خوش ذوقی کے ساتھ انجام دی، جبکہ عرفان کاریگر نے معاونت کی۔
مشاعرہ کی صدارت بشیر پرواز سر نے فرمائی۔
اس محفل میں ممتاز شعرا نے اپنے پُراثر کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
شعرائے کرام میں آرزو راجستھانی، میر افضل میر، ناصر الدین ناصر اشرفی،عبدالرشید ارشد، عرفان کاریگر، طالب شولاپوری، عبدالشکور شعور، رضوان کاریگر، سمیع مومن، نجم الدین، انجم شاداب اور دیگر ممتاز شعرا شامل تھے۔
ان تمام شعرا نے اپنے مخصوص اندازِ بیان اور فکری گہرائی سے حاضرین کے دل موہ لیے۔
اسی موقع پر مجلہ ’’میرے خوابوں کا ایڈمنسٹریشن‘‘ کی رسمِ اجرا بھی انجام دی گئی۔ اس پر سابق پرنسپل ڈاکٹر سراج احمد مومن صاحب نے بڑے موثر انداز میں تبصرہ پیش کیا۔ اور
 پرواز فاؤنڈیشن کی تعلیمی و ادبی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اختتامی نشست یعنی جلسۂ تہنیت میں مہمانانِ اعزاز اور ایوارڈ یافتگان کو شال، گلدستہ، سپاس نامہ اور مومنٹو پیش کر کے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر جناب راجہ باغبان سر، جناب سراج شولاپوری، جناب سلطان اختر، جناب وجاہت عبد الستار، جناب الیاس شیخ، جناب امجمد انعامدار، جناب سید بشیر احمد ، جناب مولانا مدیل، جناب محافظ اقبال سید، و دیگر کئی معزز شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔
مہمانِ خصوصی عدنان سرکھوت صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرواز فاؤنڈیشن نوجوانوں کی فکری و تخلیقی تربیت میں چراغِ راہ ہے، جو علم و ادب کی بقا کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔
اختتام پر جناب انیس اسماعیل شیخ نے نہایت خلوص بھرے انداز میں اظہارِ تشکر پیش کیا اور صدرِ مجلس بشیر پرواز سر کی دعا و اجازت سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
بعد ازاں تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس نے اس محفل کو ایک حسین، روح پرور اور یادگار اجتماع میں بدل دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔