مرکزمیلادالنبی کمیٹی کے زیر اہتمام کل ہند طرحی نعتیہ مشاعرہ۔
کڈپہ (نیک نام آباد)انور ہادی جنیدی 31 آکست 2025 جشنِ میلادالنبیؐ کے سلسلے میں ہرسال کی طرح اس سال بھی میلاد کمیٹی "چاند پھر اگنبد" کڈپہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کل ہند طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ مشاعرہ بروز ہفتہ، 6 ستمبر 2025 کو رات ساڑھے سات بجے "چاند پھر اگنبد، کڈپہ" میں ہوگا۔
مشاعرہ کا طرحی مصرعہ ہے:
“پتھر کو موم کرتا ہے لہجہ رسول کا”
جبکہ قافیہ "لہجہ" اور ردیف "رسول کا" ہوگی۔
اس پر وقار محفل کی صدارت ڈاکٹر سید امین اللہ (شعبۂ اردو، ایس وی یونیورسٹی، تروپتی) فرمائیں گے۔
مہمانِ خصوصی جناب ایس کے نصیر الدین ہوں گے، اور مہمانِ اعزازی کے طور پر جناب سید شاہ مخدوم بخاری شریک رہیں گے۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر جناب نجیب احمد نجیب حیدر آباد انجام دیں گے۔
اس کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں ممتاز بیرونی شعرائے کرام میں ڈاکٹر امین اللہ امین، خادم رسول عینی، شیخ حبیب، شاہد مدراسی، مشتاق احسن، نجیب احمد نجیب، شاہ نواز ہاشمی، عارف امینی، ہاشم طلیق، نقی اللہ نقی، تقی اللہ تقی، امام قاسم ساقی اور رضی الدین رضوان شامل ہیں۔
اسی طرح مقامی شعرائے کرام میں محمود شاہد،وصی اللہ بختیاری عمری، غوث خان عارف، ستار ساحر، انور ہادی جنیدی،تابش ربانی، سردار ساحل، مقبول احمد مقبول، سعید خان سعید، ستار فیضی، عطاء اللہ اختر، یونس طیب، قدیر پرویز، محبوب یوسف زئی، خلیل خال خلیل، اسماعیل سید، امتیاز ثاقب، غوث دانش اور خواجہ پیر مخلص اپنا کلام پیش کریں گے۔
میلاد کمیٹی کے صدر و اراکین نے عوام و عاشقانِ رسولؐ سے اپیل کی ہے کہ اس تاریخی اور روح پرور مشاعرے میں شریک ہو کر اپنے قلوب کو عشقِ رسولؐ سے منور کریں۔
نوٹ بعد مشاعرہ تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم کیا گیا ہے
Comments
Post a Comment