'' سمجھنا پڑے گا ''... از قلم : '' ندیم راہی سلطانپوری ''
'' سمجھنا پڑے گا ''
از قلم : '' ندیم راہی سلطانپوری ''
'' قمر نام کے استاد کا ایک نئی اسکول میں تبادلہ ہو جاتا ہے قمر صاحب اسکول میں جوائن ہو جاتے ہیں اس کے بعد صدرِ مدرس انہیں پانچویں جماعت دیتے ہیں اور کلاس روم میں لے جاتے ہیں اور تمام بچو سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ آج سے آپ کے قمر سر نئے استاد ہے ! تعارف ختم ہونے کے بعد صدرِ مدرس آفس چلے جاتے ہیں ! قمر سر ہر ایک طالب علم سے تعارف لیتے ہیں آخر میں ایک فراز نام کے طالب علم کا نمبر آتا ہے تو کلاس کے سارے بچے ہسنے لگتے ہیں ! قمر سر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہے اسی لیے تو بچے ہنس رہے ہیں استاد بچو سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ آپ ہنس کیوں رہے ہیں؟ تمام بچو نے کہا کہ سر '' فراز'' کو کچھ نہیں آتا وہ اسی طرح خاموش رہتا ہے جواب نہیں دیتا ہے اور پڑھتا لکھتا بھی نہیں ہے ! اس وقت قمر سر نے بچو سے کہا بچو ایسا نہیں کہتے فراز بھی آپ کی طرح ہوشیار قابل ہے دھیرے دھیرے وہ بھی آپ ہی کی طرح جوابات دینے لگے گا ان شاء اللہ آپ دیکھنا آگے آگے کیا ہوتا ہے ! بچے پھر خاموش ہو گئے اور قمر سر نے فراز کو بیٹھنے کے لیے کہا اور اس کے بعد تمام بچو کو ہدایت دی کہ چلیے اُردو کی کتاب نکالیے سر نے ایک سبق پڑھائے بہت سارے بچو نے سوالات کے جوابات دیے اب '' فراز'' کا نمبر آیا سر نے اس سے سوال کیے وہ خاموش ہی کھڑا رہا تمام بچے پھر سے ہسنے لگے سر نے تمام بچو کو خاموش رہنے کی ہدایت دی ! '' فراز'' سے مخاطب ہو کر سر نے کہا بیٹھ جاؤ کچھ ہی لمحات کے بعد اسکول کی چھٹی ہو گئی ! سر نے '' فراز'' کو اپنے پاس بلایا اسے پیار محبت سے کہا کہ بیٹا آپ بہت اچھے ہو کتنے سمجھدار ہو آپ کی نوٹ بک بتائیے میں آپ کو کچھ سوالات دیتا ہوں اور اس کے جوابات آپ کو کل یاد کرکے آنا ہے '' فراز'' نے کہا جی ہاں سر یاد کر لو گا - دوسرے دن اسکول شروع ہوتی ہے قمر سر بچو سے کہتے ہیں کہ چلیے اُردو کی کتاب نکالیے سر کتاب میں سے ایک سبق بچو کو پڑھاتے ہیں اور بعد میں بچو سے ایسے سوالات پوچھتے ہیں جس کے جواب بچو کے پاس نہیں رہتے ہیں '' فراز'' کہتا ہے کہ سر میں جواب دوں کیا ! تو بچے اسے دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں سر فراز سے کہتے ہیں ہاں دیجئیے جواب '' فراز '' درست جواب دیتا ہے اسی طرح پانچ سوالات کے جوابات بھی درست دیتا ہے بچے پریشان ہو جاتے ہیں کہ یہ تو کبھی پڑھتا نہیں اور آج اچھے جوابات دے رہا ہے سر نے تمام بچو سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ بچو آج فراز نے کلاس کا ریکارڈ ہی توڑ دیا اکیلے نے ہی پانچ سوالات کے جوابات دے دیا قمر سر بہت ہوشیار اور عقلمند تھے انہوں نے'' فراز '' کو سامنے بلایا اور تمام بچو سے گزارش کی کہ فراز کا ہم استقبال کرتے ہیں کہ فراز بہت اچھا بچہ ہے اور اسی طرح کلاس میں پڑھے گا لکھے گا اور سوالات کے جوابات دے گا تو '' فراز'' نے خوشی سے جھوم کر کہنے لگا جی جی سر اور مسکراتے ہوئے بچو کی طرف دیکھنے لگا.... ایک معلم مشکل فعل کو آسان بنا سکتا ہے! قمر سر نے ایک طالب علم کو تمام طلباء کی صف میں کھڑے کرنے کے لیے جو ترکیب نکالی وہ واقعی قابلِ تعریف ہے سر نے اس بچہ کی کیفیت معلوم نہ کی ہوتی تو وہ بچہ اسی طرح کلاس میں خاموش رہتا مگر سلام ہے اس قمر سر کے لیے جنہوں نے اس بچہ کے چہرے پر تعلیمی مسکراہٹ لے کر آئے اور کلاس میں قابل بتانے کے ساتھ ساتھ اسے اعزاز اور عزت بخشی ماشاء اللہ...
علم کے دریا بہا دیتا ہے استاد
اک حرف سے دنیا دکھا دیتا ہے استاد
اسکول کا تعلیمی ماحول خوش گوار اور اطمینان بخش ہونا چاہیے کیونکہ اسے تعلیم کا مرکز کہا جاتا ہے تمام اساتذہ کرام نے TEAM WORK کی طرح مل کر سچائی اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیے اللہ رب العزت ہماری روٹی روزی میں بھی برکت دے گا اور ہماری دنیا اور آخرت بھی بنائے گا آئیے 5 ستمبر کو یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اُردو کا پرچم بلند کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گے اور ہمارے ان معصوم بچو کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے مزید محنت کریں گے.......
اک پتھر کی بھی تقدیر سنور سکتی ہے
شرط یہ ہے کہ سلیقے سے تراشا جائے
( منظور ندیم صاحب )
ندیم راہی سلطانپوری مہاراشٹر انڈیا۔
( 9665999514 ) Nadeem Rahi Sultanpuri
ضلع پریشد اردو پرائمری و اعلیٰ تحتانوی اسکول چنچامبہ بھر تعلقہ رسوڑ ضلع واشم
Comments
Post a Comment