علم و تحقیق کا نیا سفر مجلس الدكتورات الاسلامية في الهند کی یوم تاسیس۔


 نئی دہلی (رپورٹ : محمد حسین ساحل) "مجلس الدكتورات الاسلامية في الهند" کی باضابطہ تاسیس کے اعلان کے لیے ۱۲ ربیع الاول بوقت شام ۴ بجے ایک عظیم الشان ویب سیمینار منعقد ہوگا۔ اس موقع پر مجلس کا لوگو بھی باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
یہ مجلس دراصل اس ضرورت کے تحت قائم کی جا رہی ہے کہ ہندوستان میں فارغینِ فضیلت+BA کے لیے اعلیٰ تعلیم (ایم اے و تخصصات/دکتورات) کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔ ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں ایم اے کے بعد پانچ سالہ تخصص کا نظام ہے، جبکہ مصر و عرب امارات میں ایم اے کے ساتھ ساتھ دو سالہ تخصص کا تحقیقی مقالہ شامل ہوتا ہے، جو کُل پانچ سال میں مکمل ہو جاتا ہے اور اسی کو "دکتورہ" کہا جاتا ہے۔
اسی خلا کو پر کرنے اور ہندوستانی طلبہ کو بین الاقوامی معیار پر اسلامیات میں اعلیٰ تخصص +دکتورہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اس مجلس کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
اس سال دکتورہ فی الحدیث ۵سالہ کورس شروع ہوگا ۔اس کے بعد 2028میں دکتورہ فی علوم الفقہ ۵سالہ پھر دکتورہ فی تقابل ا لادیان۵سالہ کورس شروع ہوگا۔داخلہ فضیلت+کامل ثقافی+ کی سند پر سخت انٹرویو اور انٹرنس اکزام کے بعد ہی ہوگا ۔
 ✨ خصوصی شرکت: اس تاریخی سیمینار میں ملک و بیرونِ ملک کی ممتاز علمی و دینی شخصیات شرکت فرمائیں گی، جن میں نمایاں ہیں:
* فصیلۃ الشیخ ابوبکراحمد (گرانڈ مفتی آف انڈیا، رئیس جامعہ مرکز الثقافۃ السنیۃ الاسلامیۃ، کیرلا)
* حضرت علامہ توصیف رضاخان (سجادہ نشین خانوادۂ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف)
* حضرت علامہ سید مہدی میاں چشتی (سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف، راجستھان)
* حضرت علامہ عبدالقادر علوی (شہزادۂ حضور شعیب الاولیاء، براؤں شریف، یوپی)
* پدم شری پروفیسر اختر الواسع (پریسیڈنٹ مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور)
* حضرت مولانا محمد فروغ القادری (ورلڈ اسلامک مشن، برطانیہ)
  اور دیگر ممتاز علما و فضلا۔
یہ پروگرام ہندوستان کے علمی و تحقیقی میدان میں ایک نئی جہت اور سنگِ میل کی حیثیت رکھے گا، اور اس موقع پر مجلسِ شوریٰ کی تشکیل بھی عمل میں لائی جائے گی۔
زیر اہتمام : مجلس الدكتورات الاسلامية في الهند (IPBI)نئی دہلی
آفس نمبر: 9961692285

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ