بمبلگی، ریکڑگی اور منااکھیلی میں بارش سے حالات خراب۔
بیدر29اگسٹ(نامہ نگار) بیدر تعلقہ کے بمبلگی دیہات میں دو دنوں سے مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے سڑک خراب اور کھڈا ہونے کی اطلاع ملتے ہی منااکھیلی پولیس اسٹیشن کے پی،ایس،آئی،مہیندر کمار نے فوری بمبلگی دیہات کا دورہ کرتے ہوے منااکھیلی سے بمبلگی جانے سڑک پر بیریکیٹ لگاے۔ اسی طرح بیدر جنوب ایم ایل اے اور ریکڑگی گرام پنچایت کو اسطرف فوری توجہ دینی کی ضرورت ہے۔بیدر ضلع کے چٹگوپہ تعلقہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے غریب عوام کے گھروں کی دیواراور چھت کو نقصان پہنچے ہیں،چٹگوپہ تحصیل دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق 9 گھروں کو نقصان پہنچاہے اور بھی گھروں کے نقصانات کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے۔ تعلقہ کے ان دیہاتوں میں گھروں کو نقصان ہوا(1) سنجوکمار ولد بھیم شا، (2)بسپا ولد سائبنا ایٹگا (3) نسرین بیگم نصیر الدّین منااکھیلی، (4)وائشیلا وجے کمار شامتاباد، (5)اوما دیوی سنجوکمار شامتاباد،(6)داروپتی تپننا بوراڑ،(7)رینوکا ریونایہ بوراڑ(8)شانتپا رایپا کرکنڑی (9) انیتا شیوکمار بیلکھیرا،منااکھیلی وی،اے،کے مطابق اور ایک گھر خواجہ بیگم زوجہ مرحوم حسام الدین منااکھیلی کے گھر کی دیوار ٹوٹی ہے۔جملہ 10گھروں کا نقصان بتایا جارہا ہے۔ اسی طرح بیدر ضلع کے منااکھیلی کی مین روڑ پر واقع ایک دوکان کی دیوار ٹوٹی جس کے مالک سید نعیم الدین حوالدار صاحب کے مطابق کوئی بھی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر گرام پنچایت منااکھیلی،پی،ڈی،او منااکھیلی نے معائنہ کرتے ہوئے دوکان مالک سے احتیاط برتنے اور اپنے سامان کی حفاظت کرنے کو کہا ہے اور اس دوکان کی دیوار کے تعلق سے بہت جلد ایک ایمرجنسی میٹنگ منعقد کرتے ہوے اس کی مرمت یا نئی دوکان بنایا جائیگا۔ ۔۔
Comments
Post a Comment