مکتب محبوبیہ کے زیر اہتمام جشن میلادالنبی۔جشنِ میلادالنبیؐ کے پر مسرت موقع پر غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد۔


کڑپہ (انور ہادی جنیدی) 31اگست 2025 جشنِ میلادالنبیؐ کی مناسبت سے مکتب محبوبیہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ بروز اتوار، 7 ستمبر 2025 کو صبح 10:30 بجے منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام بلم منڈی اسٹریٹ، کڑپہ، اے پی میں واقع مکتب محبوبیہ کے وسیع و عریض احاطے میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اس ادبی و روحانی نشست کی صدارت حضرت سید شاہ حسینی باشاہ شہ میری، سجادہ نشین آستانہ شہمیریہ، فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر و ناظم جناب انور ہادی جنیدی انجام دیں گے۔ استقبالیہ خطاب ڈاکٹر سردار ساحل کریں گے۔
مشاعرے میں مولانا مفتی محمد علی بغدادی اور نامور محقق و دانشور ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ محمد منعم شاہ ممتازی، سجادہ نشین آستانہ ممتازیہ، قاضی پیٹ، افتخار جمال صدر ودیا نگر ایجوکیشن ٹرسٹ اور شیخ محمد نعیم مہمانانِ اعزازی کے طور پر رونق افروز ہوں گے۔
ادبی فضاؤں کو نعتیہ کیف و سرور سے معطر کرنے کے لیے بیرونی شعرائے کرام میں جناب خادم رسول عینی کرنول، نجیب احمد نجیب حیدر آباد، شیخ حبیب بینگلور، شاہد مدراسی مدراس ، مشتاق احسن ناگپور اور شاہ نواز ہاشمی مدعو ہیں۔ اسی طرح مقامی شعرائے کرام میں محمود شاہد، ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری عمری، غوث خان عارف، عطاء اللہ اختر، ستار فیضی، قدیر پرویز، یونس طیب، مقبول احمد مقبول، انور ہادی جنیدی، ڈاکٹر سردار ساحل، تابش ربانی، محبوب یوسف زئی، صادق ولی صادق، خلیل خان خلیل، غوث دانش، امتیاز ثاقب اور خواجہ پیر مخلص نعتیہ کلام پیش کریں گے۔
یہ ادبی اور روحانی مشاعرہ امیرالنساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن، کاروان اردو حقیقی، رائلسیما رائٹرس فیڈریشن اور کے عبدالمجید ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔ پروگرام کے داعی جناب غوث باشا ہیں۔ مشاعرے کے بعد شعرائے کرام اور سامعین کے لیے ظہرانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر امیرالنساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر انور ہادی جنیدی نے اردو حلقوں اور ادب نواز عوام سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت فرما کر نہ صرف اپنے دلوں کو نعتیہ نور سے منور کریں بلکہ اس مشاعرے کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ