شعبہ اُردوسوشل کالج کےطالب علم فقیرمحمد سُہیل منظوراحمد سیٹ اُردو کوالیفائی۔
شعبہ اُردوسوشل کالج کےطالب علم فقیرمحمد
سُہیل منظوراحمد سیٹ اُردو کوالیفائی۔
شولاپور :
نامہ نگار (اقبال باغبان) حکومت مہاراشٹرکی طرف سے ۱۵/ جون ۲۰۲۵ ء کو لکچررشپ کے لیے
لی گئی مسابقتی امتحان سیٹ میں شعبہ اُردو ایس۔ایس۔اے۔ آرٹس
اینڈ کامرس کالج شولاپور کی طالب علم فقیر سُہیل منظوراحمدنے کوالیفائی کیا۔ اس
طرح یہ شعبہ اُردو سوشل کالج کے نیٹ سیٹ کوالیفائی کرنے والےانیسویں طالب علم قرار
پائے۔ تعلیمی میدان کی اس باوقارامتحان کی
کامیابی کے بعد یہ طالب علم مہارشٹر میں کسی بھی صوبے میں لکچرربننے کی اہل ہو گئے
ہیں۔یو۔جی۔ سی ۔ کے نئے احکامات کے تحت پی۔ایچ۔ ڈی۔ میں براہِ راست داخلہ حاصل
کرنے کے اہل بھی ہو گئے ہیں۔اس طالب علم کو پروفیسرڈاکٹرمحمدشفیع چوبدارصدرشعبہ
اُردو سوشل کالج اور اسوسی یٹ پروفیسر ڈاکٹرغوث احمد شیخ کی رہبری حاصل
رہی ۔ اس نمایاں کامیابی پر سوشل کالج کے
کارگزارپرنسپل ، ڈاکٹر،اِی، جا، تنبولی، تدریسی و غیر تدریس عملہ نے مبارکباد دی۔
سُہیل کی اس نمایاں کامیابی حاصل پر
سولاپور سوشل اسوسی ایشن ادارے بالخصوص ایس۔ایس۔اے۔ آرٹس اینڈ کامرس کالج ،علمی،
ادبی اور تعلیمی حلقے میں خوشی و مُسرت کی لہر ہے۔
Comments
Post a Comment