جناب محمد نعیم الدین، وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش۔


حیدرآباد 31 اگست (راست )جناب محمد نعیم الدین سینیئر اسسٹنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ ولدجناب محمد نظام الدین صاحب مرحوم 30 اگست 2025 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئے موصوف کا تقرر1982ءمیں ممتاز کالج ملک پیٹ پر بحیثیت ریکارڈ اسسٹنٹ عمل میں آیا تھا ایک طویل عرصے تک انچارج لائبریرین خدمات انجام دی اور چھ سال تک این سی سی افیسر کے خدمات بھی انجام دیے وہ مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی  میں فاصلاتی تعلیم میں اردو کونسلر کی خدمات بھی انجام دیے بعد ازاں انہوں نے 2018 ء میں گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ میں اور پھر 2021 میں گورنمنٹ ڈگری کالج خیریت آباد میں خدمت انجام دی بعد ازاں دسمبر 2023 سے دوبارہ گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ پر خدمات انجام دیں 
وظیفہ پر سبکدوش ہونے پروداعی تقریب منعقد ہوی جس میں جناب احمد بن عبداللہ بلعلا صاحب ایم ایل اے ملک پیٹ نے اپنے پیغام روانہ کیا  کارپوریٹرس جناب سلام شاہد، ڈاکٹر سمینہ اور دیگر معززین نے شرکت کی  محترمہ چاند بی بی ہنمکنڈہ ،پرنسپل کے پراوین کمار کے علاوہ وائس پرنسپل ناگوجی ، سابق پرنسپل  اشوک ریڈی ،پی ونکٹ رمنا،  پروفیسر زاہدہ سلطانہ ،پروفیسر افسر انسا، پروفیسر بھکشم، پروفیسر سلما نائک،  سمنت ریڈی ،ڈاکٹر راجیش   کے الزبتھ میڈم اور مختلف کالجوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے کئی اسٹاف ممبرز  نے شرکت کی  اور انہیں مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا جناب محمد نعیم الدین افضل نگر ملک پیٹ میں سماجی خدمات میں اپنا ریکارڈ رکھتے ہیں وہ مختلف سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ افضل نگر کالونی سوشل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ملک پیٹ  کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ