اقرا اردو ہائی سکول سالار نگر جلگاؤں میں ریاضی کے نمائش کا کامیاب انعقاد۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں علم ریاضی کے ماڈل اور چارٹ کی نمائش کا پروگرام اسکول ھذا کےپرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ معاذ عتیق خان کی تلاوت قران سے پروگرام کا افتتاح ہوا۔ نمائش کے پروگرام منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد ریاضی کے ایچ او ڈی سینیئر معلم عبدالقیوم پجاری نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی تقلید کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا، طلبہ میں مضمون ریاضی کا ڈر و خوف دور کرنا ،طلبہ کو ریاضی کے چارٹس و ماڈل کس طرح سے بنائے جاتے ہیں اس کی معلومات ہو ان اغراض کے تحت نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سینیئر معلم خان ذاکر حسین، شیخ نور محمد ،شاہ ریاض احمد، ڈاکٹر انیس الدین شیخ،اسنا گلزار خان،عظیم الدین شیخ، بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ ۔ اسکول ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاضی کا روزمرہ زندگی میں بہت استعمال ہوتا ہے۔ صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک ہم ریاضی کا سابقہ ہم سے پڑھتا ہے۔ ریاضی کا استعمال ہم کرتے ہیں۔ ریاضی کے بنیادی اصول ہم کو سمجھاتے ہیں کہ مایوسی اور اپنے غموں کو منفی کرنا چاہیے ۔ خوشیوں کو تقسیم کرنا چاہیے۔ اچھےدوستوں کو جمع کرنا چاہیے۔ اچھے خیالات کو بانٹنا چاہیے۔ میں مبارکباد دیتا ہوں ریاضی کے معلمین کو جنہوں نے بہت اچھی رہنمائی کر کے طلبہ سے ماڈلز چارٹس تیار کروائے۔ طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چھوٹی چھوٹے مسئلوں کو ماڈلز کے ذریعے واضح کیا گیا۔ فیثا غورث کا مسئلہ ہو ، زاویوں کی اقسام، ہند سی اعدادا کو سمجھنا ،مربع ،جزر المربع ان تمام کی معلومات بچوں نے ماڈلز کے ذریعے ریاضی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کیے۔ شاہ ریاض احمد اور محفوظہ خان نے بھی اپنے تاثرات رکھے۔اسی موقع پر میتھمیٹکس کے چارٹس کا افتتاح بھی ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب کے ہاتھوں عمل میں ایا۔ نظامت کا فریضہ ثنا شیخ انیس اور نبیلہ مختار نے جبکہ رسم شکریہ نور محمد شیخ نے ادا کیے۔اس نمائش کے لیے شاہ ریاز احمد ، نور محمد شیخ ،ثنا شیخ انیس ، تحسین شیخ انیس ،محفوظہ خان ،نازیہ عمران ،تحسین طالب،نبیلہ شیخ ، نفیس بانو تمام اساتذہ نے محنت کر کے نمائش کو کامیاب کیے۔
Comments
Post a Comment