نوخیز قلم کار : ہادیہ حرمین شاہد اقبال۔ (ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ، (ضلع ایوت محل)(جماعت پنجم)مضمون : سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔

نوخیز قلم کار : ہادیہ حرمین شاہد اقبال۔ (ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ، (ضلع ایوت محل)
(جماعت پنجم)
مضمون :  سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ 

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی سیرت مبارک یعنی ،ہمارے نبی حضورﷺ کی زندگی کے  حالات کـو  "سیرت " کہتے ہیں -                 "لقد کان لکم فی رسوُل اللهِ اسوتہ حسنة ".     یقینًا تمہارے لیے رسولﷺ کی ذات میں ایک بہترين            نمونۂ ہے -رسول الله صلی الله  علیہ وسل نے فرمایا :"تم میں سے کو ئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں  ہو سکتا  جب تک کہ میں  اس کے نزدیک اس کے والدین , بچوں اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاوں" -  اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہدایت کے لیے   بھیجا ہے,  ہمارے نبیﷺ کی سیرت ہمارے لیے مکمل رہنما ہے,  اس سے ہمیـں معلوم ہوگا کہ ہمارا دین کن کن مراحل سے گزرا,ہمارے نبیﷺ  نے اس کی حفاظت ,بقا اور لوگوں تک پہنچانے کے لیے کتنی تکلیفیں برداشت کیں اور اللہ تعالیٰ نے کس طرح مدد فرمائی۔ہمارے نبیﷺ  کے  دنیا میں تشریف لانے سے پہلے برائیاں عام تھیں ...لوگ اللہ تعالیٰ کو اور اس کے احکامات کوبالکل بھول چکے تھے- ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی ﷺ کو ساری دنیا کی ہدایت کے لیے بھیجا, چنانچہ ہمارے نبیﷺ کی ولادت ماہ ربیع الاول میں دنیا کے سب سے پرانے اور مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ہوئی . آپﷺ بچپن ہی سے بہت نیک تھے, عرب میں آپﷺ کی سچائی  اور امانت داری بہت مشہور تھی- اسی لئے آپ امین اور صادق کے لقب سے مشہور ہوئے۔  پھر جب آپﷺ کی عمر مبارك چالیس سال کی ہوںی, تو اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو غارحرا میں نبوت سے سر فراز فرمایا,حضرت جبرائیل علیہ السلام نے سورة اقرا کی پہلی پانچ آیتیں آپﷺ کو پڑھ کر سنائیں اور یہیں سے نزولِ قرآن کا سلسلہ شروع ہوا -نبوت ملنے کے بعد آپﷺ نے لوگوں کو  توحید ورسالت کی دعوت دینی شروع کی -... مشرکین مکہ نے ہمارے نبیﷺ کو سخت تکلیفیں پہنچانا شروع کردیا -مکہ والوں کی یہ حالت دیکھ کر آپﷺ نے طائف کے سفر کا ارادہ فرمایا -وہاں پہنچ کر آپﷺ نے طائف کے رئیسوں اور سرداروں کو دین حق کی دعوت دی اور اللہ کا پیغام پہنچایا ,مگر افسوس کہ ان میں سے ایک نے بھی دعوت حق کو قبول نہیں کیا, بلکہ آپﷺ کو سخت اذیتیں اور  تکلیفیں پہنچاںیں -آپﷺ مکہ مکرمہ واپس  تشریف لے آے - مسلسل تکلیفوں کے بعد آپﷺ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بڑا انعام ہوا کہ نبوت کے دسویں سال معراج کا عظیم الشان واقعہ پیش آیا جس میں نماز کا تحفہ ملا-جب ہمارے نبیﷺ نے اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچا دیا اور ہرطرف اسلام کا کلمہ بلند ہو گیا ,,تو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبیﷺ کو اپنے پاس بلانے کا ارادہ فرمالیا-   بالآخر بارہ ربیع الاول  ۱۱ھ   کو پیر کے دن آپﷺ کی روح مبارك جسم اطہر سے  پرواز کر گئی ۔اس طرح آ پ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے پردہ فرما گئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ