ملت ہائی اسکول پہور کے شکیل سر سبکدوش۔


پہور۔(محمد اقبال) ۔ملت ہائی اسکول پہور کے ماہر استاد شکیل سر ٣٣ سال ٢ مہینے کی مکمل سروس کے بعد اپنے پیشے سے سبکدوش ہوئے آپ انگریزی کے بہترین استاد تھے ۔
  سبکدوشی کے اس موقع پر بہت سے طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔شیعب سر نے کہا کہ شکیل سر اپنے اندر ایک با کمال شخصیت کے مالک تھے حنیف سر نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ شکیل سر نے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیے اور بڑے بھائی کی طرح مجھ سے برتاؤ کیا تاثرات بیان کرتے وقت انکی آنکھیں نم ہوگئیں ۔
   اسکول کے صدر مدرس ذاہد سر نے بھی انھیں الوداع کہتے وقت رو پڑے اور کہا کہ شکیل سر ہر کام میں ساتھ پیش پیش رہے کوئی بھی مسئلہ پیش آنے پر اسے حل کرنے میں میرے ساتھ رہے۔اقبال سر نے کہا کہ شکیل سر میں بہت ساری صفات اور کمالات موجود تھے وہ ماہر استاد ،ہمت واستقلال کے مالک اور کوئی بھی مسئلے کو بخوبی انجام دینے میں ماہر تھے ۔ سبھی اسٹاف نے ان کی ترقی ،صحت،اور عمر درازی کی دعا کے ساتھ انھیں الوداع کہا اور آخر میں محسن سر نے اظہار تشکر کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ