افسانہ — زندگی کا آئینہ : ڈاکٹرشیخ محبوب ثاقت۔

‎ 
افسانہ — زندگی کا آئینہ :  ڈاکٹرشیخ محبوب ثاقت۔

‎ناندیڑ: (نامہ نگار) کے۔آر۔ایم۔ مہیلا مہاودیالیہ میں شعبۂ اردو کے زیرِ اہتمام ایک توضیحی لیکچر کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر وجیہ دیشمکھ نے کی۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شیخ محبوب ثاقبؔ (صدر شعبۂ اردو، شواجی مہاودیالیہ اودگیر) نے اپنے خطاب میں اردو زبان کی تاریخ، مٹھاس اور ہمہ گیر اثرات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ اردو آٹھویں سے بارہویں صدی تک مسلسل ارتقاء پذیر رہی اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ مختلف زبانوں کے الفاظ کو اس طرح جذب کر لیتی ہے کہ اجنبیت باقی نہیں رہتی۔ اس کی تشکیل میں ہندو، مسلم اور دیگر تمام ہندوستانیوں کا یکساں کردار ہے، اور یہی آمیزش اس زبان کی مٹھاس کا راز ہے۔
‎افسانوں کے ذریعے زندگی کا درس : 
‎پروفیسر ثاقبؔ نے “جدید افسانہ” کے موضوع پر دو مختصر مگر اثرانگیز افسانچے سنائے۔
‎• پہلا افسانچہ ایک مزدور کے خواب پر مبنی تھا، جو ختم ہونے کے بعد بھی سامعین کے ذہنوں میں گونجتا رہا۔
‎• دوسرا افسانچہ “نکلس” متوسط طبقے کی بناوٹی زندگی اور اس کے نفسیاتی جبر کی عکاسی کرتا ہے، جو سامعین کو گہری سوچ پر مجبور کر گیا۔
انہوں نے طالبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا اور شعبۂ اردو کی سرگرمیوں کی تعریف کی۔
‎اردو کی مٹھاس اور علمی سرگرمیاں : 
‎صدارتی خطاب میں ڈاکٹر وجیہ دیشمکھ نے اردو زبان کی دلکشی اور شعبۂ اردو کی مسلسل علمی و ادبی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے محترمہ ہماء کوثر، محمد اسمعیل اور فرزانہ بیگم کے فعال کردار کو سراہا اور اردو سے اپنی ذاتی محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بی اے سال اول و سوم کی طالبات نے مجاہدینِ آزادی پر مبنی دیواری رسالہ پیش کیا، جس کا اجراء مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں ہوا۔
‎پروگرام کی جھلکیاں :
• نظامت: ردا ماہین (بی اے سوم)
‎• نعت: سائمہ خاتون (بی اے اول)
‎• مہمان کا تعارف: سمرین بیگم (بی اے سوم)
‎• اظہارِ تشکر: الفشاء (بی اے اول)
تیز بارش کے باوجود اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طالبات، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے شرکت کی، جن میں مختلف شعبہ جات کے پروفیسرز اور معززین شامل تھے، جن کی موجودگی نے تقریب کو وقار بخشا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ