اِقراء اکیڈمی اور اِقراء انجمن شولاپور کے سالانہ جلسے کے موقع پر جلسہ تہنیت کا اِنعقاد۔


 شولاپور: (شولاپور) کے تعلیمی، ادبی اور ثقافتی اِدارہ "اِقراء اکیڈمی شولاپور" اور اس کے زیر اِنصرام چلنے والی انجمن "اِقراء بِلا سُودی انجمنِ اِمدادِ باہمی برائے اساتذہ اور غیر تدریسی اِسٹاف شولاپور، کے سات سالہ سفر کی تکمیل کے بعد تیسرے سالانہ جلسے کا اِنعقاد مورخہ 31، اگست 2025 کو "اردو گھر شولاپور" کے ہال میں کیا گیا۔ اس کے جلسے میں اقراء انجمن کے جو ممبران اپنے فرائض منصبی سے سُبکدوش ہوئے، جِن ممبران کو پروموشن دیا گیا، ساتھ ہی جِن ممبران کے بچوں نے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی، ان تمام کے اعزاز میں ایک جلسہ تہنیت کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسے میں نعیم اختر نائیکواڑی صاحب، راجہ باغبان سر، ساحر نداف سر، یہ حضرات بطور مہمان خاص موجود تھے۔
  اس جلسے کا آغاز تسمیہ باٹگھر اس طالبہ کی تلاوت قران کریم سے ہوا۔ اس کے بعد یوسف عالم صدیقی نے اقراء انجمن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جب کہ شبنم باغبان صاحبہ نے گزشتہ میٹنگ کی رُوداد اور کارگزاری پیش کی۔ بعد ازآں مزمل شیخ سر نے سالانہ جمع خرچ کی رپورٹ پیش کی اور آخر میں شمشاد شاہ ملک صاحبہ نے شکریہ ادا کیا۔ 
    اِس جلسے کی صدارت اقراء انجمن کے چیرمن اور اقراء اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے کی۔
     اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی نعیم اختر نائیکواڑی صاحب، راجہ باغبان سر ، ساحر نداف سر ، یوسف عالم صدیقی صاحب، مزمل شیخ سر، محمد اسحاق باٹگهر سر ، شبنم باغبان صاحبہ ، شمشاد شاہ ملک صاحبہ ، شہناز باٹگھر صاحبہ ، ان سب کے دستِ مبارک، صاحبانِ اعزاز کو گلُ، اعزازات اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس جلسے کی نظامت طارق احمد شیخ نے کی اور مُحمّد ذوالکِفل باغبان سر نے اس میں اہم رول ادا کیا۔ اس جلسے میں عالیہ مہاگامی، جبین گیبو صاحبہ، یوسف عالم صدیقی صاحب، شبنم باغبان صاحبہ، صابرہ مجاور صاحبہ، قمر مہاگامی صاحبہ، عظیم النساءَ صوبہ دار صاحبہ، شفیق انصاری سر، مظہر شاہ پورے سر، متین ولسنگکر سر، ڈاکٹر مبین شیخ سر، اقبال شیخ صاحب، منظور باغبان صاحب، بدرالنساءَ دفعدارصاحبہ، عرفان لالکوٹ سر، مجاہد شیخ صاحب، اسماعیل ڈونگاؤنکر سر، جاوید چاندہ سر، عالیہ شیخ صاحبہ، رُقیہ ولسنگکر صاحبہ، سُمییہ شیخ صحبہ، انیسہ شیخ صاحبہ، انیسہ نعلبند صاحبہ، تنویر نلّا مندو صاحبہ، فرزانہ شیخ صاحبہ، نوشین کلبورگی صاحبہ، خضر صدیقی، شہاب الدین ماشال والے صاحب، اور معززین شریک تھے۔
    اِس پروگرم کو کامیاب بنانے میں رمیز خرادی صاحب، عبدالشکور شعور صاحب، محسن ماشال سر، محمود سر، ابوالحسن شیخ صاحب، محبوب صاحب، مرتضی شیخ بھائی، سُریندر کومُل، جریر مُحمّد باغبان، سفیان باغبان اور دِیگر حضرات نےکافی تعاون کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ