چیرمین، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹوریٹ آف کالجیئٹ ایجوکیشن اور پرنسپل سیکریٹری برائے محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومتِ تمل ناڈو سے ملاقات

تملناڈو (محمد رضوان اللہ) مورخہ 29-8-25 کو وائس چیرمین، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے ڈائریکٹوریٹ آف کالجیئٹ ایجوکیشن اور پرنسپل سیکریٹری برائے محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومتِ تمل ناڈو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اردو کے مستقل اساتذہ کی تقرری اور (Guest Lecturers) کے تقررات کے حوالے سے یاد دہانی کرائی گئی۔ ڈپٹی سیکریٹری برائے حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان شاء اللہ بہت جلد اس ضمن میں سرکاری احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔
اس سے قبل متعلقہ ادارے کو اس موضوع پر خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں اور مزید دو خطوط یاد دہانی ارسال کئے گئے ہیں۔ امید قوی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میں اردو کے مستقل اساتذہ اور مہمان اساتذہ کی تقرری کا عمل نہایت جلد مکمل ہوگا۔
یہ اطلاع آپ کی خدمت میں برائے نوازش پیش کی جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ