نوخیز قلم کار: عائشہ مصباح صفیح اللہ خان۔(جماعت پنجم : ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل) عنوان : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک۔
نوخیز قلم کار: عائشہ مصباح صفیح اللہ خان۔
(جماعت پنجم : ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ ضلع ایوت محل)
عنوان : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک۔
سوئے ذہنوں کا زنگ اترا
بجھے چہروں پر نور آیا
حضور آئے تو انسانوں کو جینے کا شعور آیا
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے پیغمبر اور دونوں جہانوں کے سردار ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری دنیا کو اللہ کا پیغام سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں اچھی زندگی گزارنے کے طریقے بھی بتائے اور اس راز سے بھی پردہ اٹھایا جس پر عمل کرکے انسان آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں میں سب سے آخر میں تشریف لائے ، اپنی تمام زندگی ہدایت کی روشنی کیے نام کی ۔کفر و شرک اور فساد کا خاتمہ کیا۔ آپ کی پھیلائی ہوئی توحید کی روشنی سے مشرق سے مغرب تک پوری دنیا جگمگاہ اٹھی اور آپ کی زندگی کا ہر ایک پہلو قران پاک کا عملی نمونہ ہے۔ آپ کی تعلیمات روز قیامت تک انسان کے لیے فلاح ہے اور نجات کا ذریعہ ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے حقوق بتائیں جو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دی جاتی تھیں۔ آج عورتیں عزت اور احترام کی زندگی گزار رہی ہیں ۔آپ کی آمد سے پہلے انتہائی جہالت کا دور تھا انسان تو تھے مگر انسانیت نہ تھی۔ چاروں طرف کفر کا راج تھا ۔آپ کی آمد دنیا میں باعث رحمت ہے۔اب دنیا اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آگئی ہے۔ یہ میرے آقا کی آمد کا کمال ہے۔
Comments
Post a Comment