جلگاؤں : بیاول کے مقتول عمران پٹیل کے اہل خانہ سے برادری کے یوتھ عہدیدار برادران نے ملاقات کی۔


جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) گذشتہ ١١ اگست کو جامنیر تحصیل کے بیٹاود کے سلیمان رحیم خان کی مآپ لینچنگ کے فوراََ بعد شیرسولی کے ایک مسلم بزرگ کی بے رحمی سے پٹائی جیسے واقعات کے درد ضلع بھر میں تازہ ہی تھے کہ یاول تعلقہ کے دہیگاؤں میں اپنے مامو کے گھر رہنے والے ٢١ سالہ نوجوان عمران پٹیل کے قتل سے ضلع دہل گیا ہے۔ گذشتہ جمعہ کے روز ہوۓ اس واقعہ نے اقلیتی طبقہ کو سن کردیا ہے۔ جس کے بعد بیٹاود گاؤں کے مقتول سلیمان خان کے گھر لیڈران نے پہونچ کر قانونی کاروائی سمیت اہل خانہ کو ماوضہ دلانے تک کی باتے کرکے تسلی دی۔ گذشتہ روز ہوۓ مذکورہ واقعہ کے بعد پٹیل-دیشمکھ دیشپانڈے برادری کے یوتھ عہدیداران نے جس میں نوجوان شاہد پٹیل نے ایک وفد کی شکل میں یاول تعلقہ کے دہی گاؤں میں 21 سالہ نوجوان عمران یونس پٹیل کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراََ بعد یاول پولس کے انسپکٹر رنگناتھ دھربالے سے خصوصی ملاقات کی۔ دریں اثناء انہوں نے قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولس انسپکٹر رنگناتھ دھربالے نے شاہد پٹیل و وفد کو یقین دلایا کہ کیس کی جانچ مکمل طور پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے بعد شاہد پٹیل بھی مقتول عمران پٹیل کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور والد کی مالی معاونت اور قانونی جنگ میں ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر برادری کے نائب صدر اکرم دیشمکھ ، 
رازق پٹیل ، عبدالشکور دیشپانڈے ، حافظ عبدالرحیم پٹیل اور عہدیداران سمیت برادری سے وابستہ اراکین و شہریان موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ