جشن عید میلاد النبی جلوس کمیٹی شولاپور کی جانب سے عالیشان جلوس، محلہ اور گاڑیوں کی سجاوٹ، خواتین، طلبہ و طالبات، اور غریبوں کے لئے مختلف پروگرام کا انعقاد۔
شولاپور : (نامہ نگار) پوری دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دینے والے حضرت محمد صل اللہ علیہ و سلم کی یوم ولادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی کا اہتمام بڑی شان و شوکت سے کیا جا رہا ہے۔ عید میلاد النبی اور گنیش وسرجن ایک دن کے بعد ہونے کی وجہ سے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے اس سال جلوس کمیٹی نے بروز اتوار ۷ ستمبر ۲۰۲۵ کو جلوس کا اہتمام کیا ہے۔اس اعظیم الشان جلوس کی ابتداء بیجاپور بیس ڈاکٹر ذاکر حسین چوک سے صبح ۸ : ۳۰ بجے محترم جناب پولیس کمشنر ایم راجکمار، شہر قاضی امجد علی اور معزز مہمانوں کی موجودگی میں پرچم لہرا کر ہوگی۔ یہ جلوس بیجاپور بیس، بیگم پیٹھ پولیس چوکی، قدوائی چوک، شوشل ہائی اسکول، مسلم بادشاہ پیٹھ، زندہ شاہ مدار چوک، بی ڈویزن پولیس اسٹیشن سے ہوتا ہوا بھارتیہ چوک، بارا امام چوک، جامع مسجد، کونتم چوک، مدھلا ماروتی، مانک چوک، سونا ماروتی سے ہوتے ہوئے دت چوک، شالیمار تھیٹر، لکشمی مارکیٹ سے ہوتا ہوا بیجاپور بیس پر اختتام پذیر ہو گا اس وقت موجود تمام دینی، سیاسی، سماجی اور سرکاری افسران کا استقبال کیا جائے گا۔اس سال ادارے کی جانب سے مورخہ ۳۱ اگست سے ۹ ستمبر ۲۰۲۵ تک مختلف پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ ۳۱ اگست بیجاپور بیس مکہ مسجد میں حجامہ کیمپ، بادشاہ پیٹھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ، ۱ ستمبر یلگولوار اسکول میں اندھے اور اپاہج بچوں کو کھانا تقسیم، ۲ ستمبر یتیم خانہ میں یتیم بچوں کو پھل اور بیاضیں تقسیم، ۳ ستمبر بیجاپور بیس میں آنکھوں کے معائنہ کیمپ، ۴ ستمبر پانگل ہائی اسکول میں شجر کاری، شاستری نگر میں غریب لوگ کو کھانا تقسیم، ۵ ستمبر سدھیشور مندر اور شاہ ظہور درگاہ کے پاس غریب لوگوں کو کھانا، ۶ ستمبر رحمت بی ٹیکڑی پر ختنہ کیمپ، ۷ ستمبر سات رستہ کے مقام پر اناج تقسیم اور شاستری نگر میں طلباء کا سیرت کوئز مقابلہ، ۸ ستمبر شاستری نگر میں تقریری مقابلہ اور آثار میدان میں انیس صابری کی قوالی کا پروگرام، ۹ ستمبر مولاعلی چوک میں بیوہ خواتین کو کپڑے اور غریب طلباء کو تعلیم کے لئے امداد، شاستری نگر انصاری چوک میں مولانا ارشد علی نظامی کا سیرت سرور عالم پر ایمان افروز بیان، عید میلاد النبی کے موقع پر سجاوٹ کرنے والے محلوں اور گاڑیوں کو اول، دوم، سوم انعام دیا جائے گا۔ اس جلوس میں شہر کے تمام ہندو مسلم بھائیوں سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت کریں اور تمام پروگراموں کو کامیاب بنائے۔ ایسی اپیل ادارے کے صدر جناب ایڈووکیٹ عمر خان بیریا صاحب نے کی ہے۔
Comments
Post a Comment