حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض ؒ بیدرکا568واں سالانہ عرس شریف بصدعقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔” تقدس مآب حافظ سید علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازگلبرگہ کوساتو اں خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈعطاءکیاگیا “
بیدر :1 3/ اگسٹ(نامہ نگار)درگاہ حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض ؒ بیدرکا 568واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف حسب روایت قدیم بصدعقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا ۔ تفصیلات کے بموجب 6ربیع الاوّل بروزہفتہ بعدنمازعصر محفل سماع بمقام خانقاہ حضرت سیّد نا خواجہ ابوالفیضؒ انعقاد عمل میں آیا ۔بعد سماع جلوس صندل خانقاہ سے درگاحضرت ممدوحؒ پہنچا۔جلوس کے آگے سجے سجائے اُونٹ ،گھوڑے ، نقارے ،نوبت اور سرگروہان فقراء،جلالی فقراءنعرے لگارہے تھے۔ معتقدین و عقیدت مندان حضرت ممدوح نے جلوس صندل کااستقبال کیا،بعد ادائیگی نماز مغرب مراسم صندل مالی کی خصوصی خدمات جناب سیّد شاہ اسداﷲمحمدمحمد الحسینی عرف ثاقب حسینی سجادہ نشین و متولی نے جملہ حاضرعلمائے مشائخین ،سجادہ گان و متولیان ،معزز ین ، مریدین ومتعقدین کی موجودگی میں انجام دیئے ۔ گلہائے عقیدت سلام ونیاز فاتحہ ، تقسیم تبرکات خصوصی بدست سجادہ نشین عمل میں آئے۔احاطہ درگاہ شریف میں واقع سماع خانہ میں حسب عمل روایت قدیم دنگل (لنگرابوالفیض ؒ)کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بلالحاظ مذہب وملت عقیدت مندان نے شرکت کی۔ اسی روزاحاط درگاہ شریف میں بوقت 9بجے شب جلسہ جشن ساتو اں خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈ 2025زیر نگرانی حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح انعقادعمل میں آیا۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ وقاری محمد اسمئیل مدرس معھد انوارالقرآن بیدرکی قراءت کلام پاک سے ہوا۔حافظ وقاری محمد اسمئیل نے نعت رسول صلعم سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ مولانا مفتی الحاج سیّدسراج الدین نظا می نے حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض ؒ کا تعارف پیش کیا اور سپاس نامہ باآواز بلند پڑھ کر منظور ی لی۔” تقدس مآب حافظ سید علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازگلبرگہ و چانسلر خواجہ بندہ نوازیونیور سٹی،وصدر ریاستی وقف بورڈ “ کو ان کی فقیدالمثالی مذہبی،ملی ، طبی،سماجی، تعلیمی میدان میں خدمات کے پیش نظر ساتو اں خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈ 2025ً بدست جناب سیّد شاہ اسداﷲمحمدمحمد الحسینی عرف ثاقب حسینی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒعطاءکیاگیا ۔سہ نشین پر جناب سیّدشاہ صادق حسینی المعروف سیّدشاہ متین الدین حسینی عم سجادہ درگاہ حضرت ممدوح،سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری سجادہ نشن درگاہ حضرت شاہ خاموش حیدرآباد، محمدرحیم خان ریاستی وزیرورکناسمبلی، سید شاہ یداللہ حسینی نظام باباجانشن سجادہ روضہ خورد، سید شاہ عارف اللہ محمد محمدالحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت مخدوم الہی کڑپہ، سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت راجو قتال حسینی، سید شاہ عاقب پاشاہ برادر سجادہ نشین، سیدشاہ زین العابدین خواجہ جاگت گرو، سید منصور احمد قادری، سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی، محمدنواز خاں، محمد غوث صدر بلدیہ،سلمان، صحافی، محمد آعظم خاں نامزد رکن بلدیہ،جناب احمد مظفر الدین جاوید،محمد سعید بیدری ورکس اور مہمانان و میزبان علمائے مشائخین اورمعززین موجود تھے۔ان تمام مہمانوں کی شال و گلپوشی بدست مولانا حافظ سیّدشاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین کی گئی۔سہ نشین پر موجود سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری سجادہ نشن درگاہ حضرت شاہ خاموش حیدرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی شروعات تعلیم سے ہوئی ہے۔ خانقاہوں سے درس وتدریس کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ۔الحمدﷲ آج ہماری خانقاہوں میں موجودہ دورکے ساتھ ساتھ طریقہ کا ربھی بدلاہے ۔تقدس مآب حافظ سید علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازگلبرگہ و چانسلر خواجہ بندہ نوازیونیور سٹی،وصدر ریاستی وقف بورڈنے کہا کہ مجھ کو حضرت خواجہ ابولفیض ایوارڈ جوملا ہے یہ اللہ کا کرم اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ،اولیاءاللہ کا فیضان کرام ہے۔انہوں نے سجادہ نشین درگاہ اور تمام سے اظہار تشکر کیا۔جلسہ کو مولانا حافظ سیّدشاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین نے مخاطب کرتے ہوئے کہ جو بندہ شریعت کا پابند نہیں اس پر طریقت 'حقیقت اور معرفت کے دروازہ کھولنا محال ہی نہیں بلکہ ناممکن ہیں۔بادشاہ اپنی طبعت کے مطابق زندگی گزرتے ہیں اوراولیاءاللہ شریعت کے مطابق زندگی گزرتے ہیں۔انہوں نے اولیاءاللہ'حضرت بایزید بسطامی'حضرت بندہ نواز بلخصوص حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ مولانا مفتی الحاج سیّد سراج الدین نظامی بانی و ناظم روضہ مشن اسکول بیدر نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئے ۔ رات دیر گئے تک مختلف مقامات سے جلوس غلاف مبارک کاسلسلہ جاری تھا۔7ربیع الاوّل جشن چراغاں، مسجد درگاہ حضرت ممدوح میں عظیم الشان جلسہ بعنوان عظمت اولیاءکا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کو مولانا حافظ سیّدشاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین نے مخاطب کرتے ہوئے اولیاءاللہ بلخصوص حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔بعد اذاں محفل سماع منعقدہوئی۔ساز پرممتاز قوال نعتیہ منقبتی اورعرفانی کلام پیش کیا۔ حافظ وقاری سیّد شاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔اور اظہار تشکرکیا۔درگاہ شریف کو برقی قمقموں سے منور کیا گیا تھا۔معتقدین کی سہولت کےلئے وضو اورپینے کیلئے پانی کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔بلالحاظ مذہب و ملت عقیدت مندان کی کثیر تعداد عرس شریف کے موقع پر دیکھی گئی۔ تصویر ای میل: صندل شریف درگاہ حضرت ابوالفیضؒ
،
Comments
Post a Comment