بی جے پی لیڈران کی جانب سے خواتین کی مسلسل توہین ناقابل برداشت.


 گلبرگہ 6 جولائی : (عزیز اللّٰہ سرمست) محترمہ زیبا تبسم صدر آل انڈیا اردو ویلفیر ڈیولپمنٹ چیرٹیبل ٹرسٹ بنگلور نے کرناٹک کی چیف سیکریٹری محترمہ شالینی رجنیش کے بارے میں تضحیک آمیز ریماکس کیلئے بی جے پی کے ایم ایل سی این روی کمار پر کڑی تنقید کی ہے۔ محترمہ زیبا تبسم نے کہا ہے کہ شالینی رجنیش گلبرگہ میں بھی ریجنل کمشنر اور سیکریٹری کے کے آر ڈی بی کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دے چکی ہیں۔ شالینی رجنیش جیسی آئی اے ایس سینئر و فعال ڈسپلن کی سخت پابند فرض شناس خاتون افسر کے بارے میں روی کمار نے جس طرح کا غیر معیاری بیان دیا ہے اس ان کے گھٹیا معیار اور ذہنی خباثت کا پتہ چلتا ہے۔ محترمہ زیبا تبسم نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل بھی روی کمار نے گلبرگہ میں گلبرگہ کی نمبرون ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم کے بارے میں نہایت ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کیلئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا روی کمار نے بعد میں یہ کہہ کر معافی طلب کی کہ ان سے زبانی لغزش ہوگئی۔ محترمہ زیبا تبسم نے استفسار کیا ہے کہ روی کمار سے بار بار زبانی لغزش کیوں ہورہی ہے؟ دراصل وہ جان بوجھ کر خاتون عہدیداران کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ خاتون عہدیداران کی حوصلہ شکنی ہو محترمہ زیبا تبسم نے کہا ہے کہ روی کمار کو بار بار عدالتوں سے راحت مل رہی ہے جس کے نتیجے میں ان کیخلاف پولیس میں مقدمات درج کروانے کا کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے۔ ان حالات میں گورنر کرناٹک کو چاہیئے کہ وہ روی کمار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ایم ایل سی شپ برخواست کریں۔محترمہ زیبا تبسم نے کہا ہے کہ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو سرکاری عہدوں پر عزت نفس کے ساتھ کام کرنے کا ماحول بنایا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔