اُردو کے گریجویٹ ایڈوکیٹ اسماعیل ناور کا شولاپور کے سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقرر۔
سولاپور : (نامہ نگار) شعبۂ اُردو سوشل
کالج کے سابق طالب علم ایڈوکیٹ محمد اسماعیل نالوارکا شولاپورکے سینٹرل پبلک نورٹری کی
حیثیت سے تقررہوا۔ موصوف پچھلے پندرہ سال سے ڈسٹرکٹ
سول کورٹ سولاپور میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ سماجی اداروں کے کیسس میں یدِ طولیٰ رکھتے ہیں۔ آپ طالب علمی کے
زمانے سے ہی سماجی اداروں کے آؤ ڈٹ کا
کام کرتے رہے ہیں۔ آپ نے کماؤ اور تعلیم حاصل
کرو کی راہ پر چل کر اپنی تعلیم مکمل کی۔ قابل رشک و ستائش ہے کے آپ اُردو میڈیم کے طالب علم ہیں اور سونے پہ سہاگا
یہ کہ آپ نے اُردو ہی سے بی۔ اے۔ مکمل کیا
بعدازاں ایل۔ایل ۔بی۔ اور۔ جی۔ڈی۔سی۔ اینڈاے۔ مکمل کیا ۔ آپ کی اس نمایاں کامیابی پر اُردو
طبقے میں خوشی کی لہر ہے۔
مبارک ہو
ReplyDelete