شیخِ حرم کریگا نہ سلطان کریگا =ظالم کو فنا دیکھنا ایران کریگا ۔۔۔غلام نبی فاروقی کے یومِ پیدائش پر عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن کاانعقاد


ممبئی (نظام نوشاہی) تھانے کے میرا روڈ واقع اسٹار بینکیٹ ہال میں یکم جولائی کو بزمِ ابر سنبھل( اتر پردیش ) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (N C P) کے زیرِ اہتمام غلام نبی فاروقی(ضلع ورکنگ صدر) کے یومِ پیدائش پر شاندار آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شعراء کے علاوہ بیرونی شعراء نے بھی شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کی
 مشاعرے میں (ڈاکٹر منور تابش سنبھلی صدر بزمِ ابر سنبھل ) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندرا پوار ) کی جانب سے محترم اشتیاق سعید،، محترمہ آشو شرما، اور محمد حسین ساحل کو شیلڈ اور شال سے نوازا گیا ان کے ساتھ ساتھ تمام شعراء کا استقبال شال اور پرفیوم دیکر کیا گیا اس موقع پر پرواز فاؤنڈیشن کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے بلڈ ڈونیٹ کیا وہیں ومیںن ایمپاورمینٹ کی طرف سے خواتین کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دیکر نوازا گیا آخر میں پرواز فاؤنڈیشن،، چاندنی فاؤنڈیشن،، اور وومین ایمپاورمنٹ کی جانب سے کھانا تقسیم کیا گیا ڈاکٹر آصف شیخ کی طرف سے پرفیوم بھی تقسیم کیے گئے.
 ہزاروں لوگوں نے غلام نبی فاروقی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد پیش کی آخر میں تمام چاہنے والوں کی طرف سے کیک کاٹے گئے مشاعرے کی سرپرستی عارف محمود آبادی نے کی اور ایڈوکیٹ وکرم تارے پاٹل مہمانِ خصوصی رہے جب کے خصوصی شاعر جبار حسین خان راجن رامپوری رہے صدارت ہنر رسول پوری نے فرمائی نظامت ڈاکٹر علی فاضل نے کی مشاعرہ دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک چلا مشاعرے میں ثانی اسلم،، محشر فیض آبادی،، رشید بشر،، حبیب الہ بادی،، محمد علی علوی،، موئید رہبر،، ہیمنت شرما،، ہیرا لال یادو،، محترمہ ریما سنگھ،،محترمہ ارچنا ورما،،تاج محمد تاج،، انل گوڑ،، راجیش اناوی،، وفا جھالوی،، عرفان شیخ،، محترمہ مریم شیخ،، محترمہ مبشرہ پٹیل،، محترمہ شمی خان،، محترمہ قمر شیخ ،،محمد عامر،، محمد انجم،،محمد یوسف شیخ ،، زہیب ملا،جامی انصاری،، عالم شیخ،، سلمان احمد وکی،، سبور خان نیازی،، محمد ثاقب،، محترمہ منیشا سنگھ،، بھگیشری راجبھر،، وکرانت رانا،، اور ان کے علاوہ سیکڑوں لوگ شامل رہے آخر میں غلام نبی فاروقی اور مشاعرہ کنوینر نظام نوشاہی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔