"ایم اے پانگل اینگلو اردو جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طالب علموں کی (نیٹ) ، (سی ای ٹی) اور (جے ای ای )امتحانات میں شاندار کامیابی"


شولاپور : (نامہ نگار) امسال نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے لیے گئے نیٹ ، سی ای ٹی امتحانات میں اُمّ المدارس ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کی۔ واضح ہوکہ امسال نیٹ امتحان میں پانگل جونیئر کالیج آف سائنس کی طالبہ "ارم ساجد رچبھرے" نے 467 مارکس حاصل کیے ، عریذ جواد علی پاشا نے 455 نمبرات ، زینت مُبارک سیّد" نے 422 نمبرات حاصل کیے ، اور "ریحان محمّد عثمان نلّامندو" اس طالب علم نے 411 نمبرات حاصل کیے۔     
 قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ انس احمد ذکی شیخ نے جے ای ای پیپر دو ( JEE بی آرک) میں  95.76 پرسینٹائیل حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا 2871 رینک حاصل کیا۔ 
     ساتھ ہی امسال لیے گئے "ایم ایچ ٹی سی ای ٹی" امتحان میں پانگل جونیئر کالیج آف سائنس کے طالب علموں نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ "سی ای ٹی" امتحان میں پانگل جونیئر کالیج کے کُل پانچ طالب علموں نے اٹھانوے سے نوّے (  98.83 سے 90 پرسینٹائیل کے درمیان نمبرات) حاصل کیے ، جب کہ کُل چودہ طالب علموں نے (89 سے 80 ) اسّی سے زائد پرسینٹائیل ، اور پانچ طالب علموں نے 79 سے 70 پرسینٹائیل حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ 
   پانگل جونیئر کالیج کے طالب علم محمّد ظفیر کریم مجاور نے ایم ایچ سی ای ٹی میں 98.83 پرسینٹائیل حاصل کیے ، "زینت مُبارک سیّد" نے 96.74 پرسینٹائیل ، حبیبہ سعید نلّامندو نے 95.29 پرسینٹائیل ، شیخ ذکی جاوید نے 95.25 پرسینٹائیل،  محمّد نعمان افروز شیخ نے 93.94 پرسینٹائیل، فرحت ایوب چاند پٹیل نے 89.69 پرسینٹائیل، شیخ ہادیہ اکبر نے 88.72 پرسینٹائیل، کڑتل ادیبہ آصف نے  88.24 پرسینٹائیل ، شیخ ریحان شکور نے 87.77 پرسینٹائیل ، چودھری سوزین لطیف پاشا نے ​​86.18 پرسینٹائیل ، باگلکوٹے ضیا انجم مولا علی  نے 85.93 
پرسینٹائیل، شیخ مُحمّد ایان انور حسین نے 84.86 پرسینٹائیل ، صدرین ہمایوں ہراپورے نے 84.52 
پرسینٹائیل، شیخ تزین صادق نے 83.93 پرسینٹائیل، 
یوسف محمّد یاسین نور صاحب انور نے 82 پرسینٹائیل، کوٹی عمَّار سمیر نے 81.58 پرسینٹائیل، شیخ تنزیلہ عمران نے 81.19 پرسینٹائیل، شیخ سعد حسرت علی نے 81 پرسینٹائیل، شیخ بی بی مریم الطاف نے  80.56 پرسینٹائیل، ساچے منیب ابراہیم نے 80.21 پرسینٹائیل، جویریہ شبّیر شیخ نے 79.19 پرسینٹائیل، شیخ کاشف سہیل نے 78.77 پرسینٹائیل، مستعین محمّد حنیف مٹکے 78.61 پرسینٹائیل، نيلورکر صنوبر سمیر نے 75.56 پرسینٹائیل ، بشریٰ محمّد جعفر بانگی نے 72.10 پرسینٹائیل، الفیہ رحیم پھولمامڑی نے 70.50 پرسینٹائیل حاصل کیے۔ اس کے علاوہ سلمہ جنید شیخ نے بی سی اے سی ای ٹی میں 68 پرسینٹائیل حاصل کیے۔
   نیٹ ، جے ای ای اور سی ای ٹی میں ان طالب علموں کی  شاندار کامیابی پر عبدالقیوم شیخ ، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محمّد علی شیخ ، فوزیہ شیخ ، ریاض سیّد ، وسیم نلّامندو ، فرزانہ نداف، الطاف حسین صدیقی ، محبوب سوداگر ، ذاکر حسین شاہ پورے ، اشتیاق تارانائيک ، ادریس پیرم پلّی ، اور دِیگر اسٹاف ممبران نے ان تمام طالب علموں کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ آفرین شیخ ، زیبا شیخ ، جویریہ دیوان ،  نغمہ مجاور ، ثمینہ سیّد ، عمران خیردی ، سمعیہ بیگ ، عبدالخالق مُلّا ، نوید منشی ، اور دِیگر اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی۔  اور طالب علموں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔